محکمہ زراعت خضدار کے زیر اہتمام زمینداروں کے لئے آگاہی ورکشاپ کاانعقاد

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:11

خضدار۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء)محکمہ زراعت خضدار کے زیر اہتمام ضلع کے زمینداروں کے لئے آگاہی ورکشاپ خضدار میں منعقد ہوا ورکشاپ میں زرعی ماہر ین ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئر امان اللہ ،ڈائریکٹر زراعت و توسعی قلات ڈویژن عبداللہ شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر خضدار شاہ زمان بلوچ فارم واٹر منجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شکیل احمد بلوچ ،سی آر ایس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیاقت بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی منیر احمد ،زمینداروں کے نمائندہ عیدمحمد ایڈووکیٹ نے ورکشاپ سے خطاب کیا جبکہ زرعی ماہر امان اللہ نے زمینداروں کو کاشت کاری کے متعلق لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے جدید طریقہ کاشتکاری کا انتخاب کرنا ہو گا اگر ہم جدید طریقہ کاشتکاری کا انتخاب کرئینگے تو نہ صرف زیادہ مالی فوائدحاصل ہونگے بلکہ زمین کو زیادہ نقصان سے بھی بچایا جائے زرعی ماہرین نے مزید کہا کہ پانی کی کمی قلت کی صورت اختیار کر تی جا رہی ہے پانی کی کم سے کم استعمال اور جدید طریقہ استعمال کریں کہیں ایسا نہ کہ پانی کی قلت ہمیں ایک بہت بڑے بحران سے دو چار نہ کردے انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں ضلع خضدار کے مختلف علاقوں سے زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں