خضدار ڈویژن میں تین روزہ پولیو مہم 30اکتوبرسے شروع ہوگی

مہم کیلئے 411موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،کمشنر قلات ڈویژن ہاشم غلزئی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:43

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) ڈی پیک فورس برائے انسداد پولیو مہم کا اجلاس زیر صدارت کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی منعقد ہوا اجلاس میں نمائندہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ برائے انسداد پولیو مہم ڈاکٹر شفیع دانش ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر فضل محمد زہری نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد عمر مینگل پی پی ایچ آئی محمد شریف ایم ایس عبدالواحد ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہ زمان محمد حسنی ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفیسر خضدار سلطان احمدباجوئی ایس اائی پولیس جاوید اسلم پرنسپل پبلک ہیلتھ اسکول خضدار ڈاکٹر گل سیماء ڈی ایف او خضدار اویس احمد پی ڈی اے ڈبلیو ایچ او عبدالسلام ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو (ون) قاضی عتیق احمد ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ شکیل احمد زہری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالقادر و دیگر نے شرکت کی اور اجلاس کو 30ا کتوبر تا 2نومبرکو شروع ہونے والے پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس کو اپنے اپنے ایریا میں درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کئے اجلاس کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے نمائندہ برائے انسداد پولیو ڈاکٹر شفیع دانش نے بتایا کہ سہ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع خضدار کے 1051505پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قظرے پلائیں جائیں گے جس کے لئے 411موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بثوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں گے اجلاس میں پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی پر یوسی انچارجز کو سرٹیفکٹ اور نقد انعام بھی دیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر پولیو مہم سے پہلے بہترین تیاری جسمیں ٹریننگ اور میٹگ کا ایک سو فیصد انعقاد کیا جائے گا جہاں پر سرکاری اہلکاروں کو مہم میں شامل کرکے کامیاب مہم کا انعقاد کیا جائے گا کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ گزشتہ تین سال سے قلات ڈویژن میں پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہواہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو ہمارے نونہالوں کا دشمن ہیں انکے مکمل خاتمے کے لئے علماء کرام قبائلی عمائدین بلدیاتی نمائندے صحافی برادری سمیت تمام طبقات کو مل کر اس موذی مرض کے خلاف جہاد کرنا ہوگا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ اس موذی مرض سے چھٹکارا محض حکومت کا کام نہیں بلکہ اس مرض کو مکمل ختم کرنے کے لئے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں