مائنز پر کام کرنے والے دو مزدور دھماکے سے زخمی

منگل 17 اکتوبر 2017 21:08

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) مائنز پر کام کرنے والے دو مزدور دھماکے سے زخمی ،دھماکہ پتھرتوڑنے کے لئے کیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق تحصیل نال کے علاقہ بیسار میں قانونی طور پر پتھر توڑ نے کے لئے بارودی مواد کا استعمال ہوتا ہے ، بیسار سائٹ پر بسا اوقات بارودی مواد کا دھماکہ کرکے پہاڑ سے پتھر توڑے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز بارودی مواد کا دھماکہ ہوتے ہی دو مزدور زخمی ہوگئے ،زخمیوں کے نام محمد عالم اور محمد بخش بتایاجاتا ہے جو کہ وڈھ کے رہائشی ہیں ۔ انہیں مذید علاج کے لئے خضدار منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں