کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنانے کے لئے کمشنر قلات کی زیر صدارت اجلاس

منگل 17 اکتوبر 2017 22:28

خضدار۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کی زیر صدارت اجلاس منعقد،اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی،ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جکھرانی،چیئرمین بلوچستان بس اوونرز ایسوسی ایشن میر جان محمد لہڑی،صدر آل بلوچستان ٹرک ایسو سی ایشن حاجی نور محمد شاہوانی،صدر آل کوئٹہ تفتان بس ایسوسی ایشن حاجی ملک شاہ جمالدینی،حاجی محمد موسی جان اور ٹرانسپورٹ یونین خضدار کے رہنما بابو محمد یوسف غلامانی،سپرنٹنڈنٹ آرٹی اے محمد رفیق بلوچ،موٹروے پولیس،نیشنل ہائی وے اتھارٹی،اور ٹرانسپورٹرنمائندوں نے شرکت کی،باہمی مشاورت سے اہم فیصلے اور تجاویز بھی دی گئیں جن میں لک پاس سے حب چوکی سفر کا دورانیہ بارہ گھنٹے ہوگا،ٹریفک حادثے کی صورت میں بس مالکان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان آر ٹی اے قوانین کے مطابق اادا کی جائیگی،لکپاس تا حب چوکی تک لیویز اور پولیس کی چیک پوسٹوں پر کم سے کم وقت لیا جائیگا،بھاری پتھر لوڈ گاڑیوں کی اضافی لوڈ پر بھی کڑی نگرانی ہوگی ، مسافر گاڑیوں پراضافی،سرچ لائٹس،اضافی سیٹوں پر پابندی،قومی شاہراہ پر واقع خطرناک موڑ پیر عمر،گاسلیٹی،کورک اور وہیر کے مقام پر قومی شاہراہ پر اسپیڈ بریکر زقائم کرنے، تیز رفتاری،اوور لوڈنگ اور چھتوں پر مسافر بٹھانااور مسافرویگنوں میں سی این جی سلنڈر لگانے پر مکمل پابندی عائد اضافی سیٹوں سے زیادہ مسافر بٹھانے پر بھی پابندی عائد تفصیلات کے مطابق قلات ڈویژن سے گزرنے والی قومی شاہرات پر عوام کی سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے ایک اجلاس کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کی صدارت میں منعقد ہوئی اجلاس میں موٹروے پولیس کے ایس ایس پی۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں سفری سہولیات،ڈرائیونگ کے دوران قوانین پر عمل کرنے کی صورتحال، گاڑیوں کے موٹر و فٹ نس سرٹیفیکیٹ اور،مسافروں کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں باہمی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی شاہراہ پرچلنے والی مسافر ہائی ایس ویگنوں پر سی این جی سلنڈر لگانے پر مکمل پابندی عائدہو گی اور ڈرائیور حضرات اس بات کی پابند ہونگے کہ وہ گاڑیوں کے چھتوں پر مسافر نہیں بیٹھائیں گے ،تیز رفتاری کو کنٹرول کرنے کے لئے موٹروے پولیس اور جہاں موٹر وے پولیس نہیں وہاں لیویز کی خصوصی پیٹرولینگ ٹیم نگرانی کرے گی اور تیز رفتاری کرنے والے ڈرائیوروں کو وارننگ دے کر چالان بھی کرئینگے،قومی شاہراہ پر چلنے والی گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرچ لائٹس اتار دیں مسافر ویگن مالکان فوری طور پر اضافی سیٹ ختم کر دیں اور قانون کے مطابق گاڑی میں جتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش دی گئی ہے اس سے زیادہ نہ بٹھائیں اجلاس میں فیصلہ بھی کیا گیا کہ قومی شاہراہ پر جو خطرناک موڑ ہیں جن میں کورک،پیر عمر،وہیر،گاسلیٹی کے مقامات پر جدید طرز کے سپیڈ بریکر لگائے جائیں گے تا کہ ان خطرناک موڑ وں پر پیش آنے والے حادثات کی تدارک کی جا سکے اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی قومی شاہراہ پر انڈیکشن والی بورڈز جلد ہی نصب کریں اور رات کی ڈرائیونگ کے لئے آئی کٹس کی تنصیب کو بھی یقینی بنائیں تاکہ حادثات کو کسی ممکن حد تک کنٹرول کرنے میں مدد حاصل ہو اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں کو جاری کردہ تمام روٹ پرمنٹس کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، حکومت اور ٹرانسپورٹرز ملکر تمام مسافر اڈوں پر انتظار گاہیں اور بیت الخلا ء تعمیر کرئینگے ا ور اپنے دفاتر میں آر ٹی اے شکایات سیل کا نمبر واضح جگہ پر نصب کر ئینگے اجلاس میں ٹرانسپورٹروں کے مسائل کا جائز ہ لیا گیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ یہ تمام فیصلے باہمی رضامندی سے ہوئے ہیں ان پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے گا موٹروے پولیس کو پابند کیا گیا کہ وہ اپنی ماہانہ رپورٹ ارسال کرتا رہے گا اور یہ تفصیل بھی فراہم کرتی رہے گی کہ ماہانہ ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرنے کتنے ڈرائیوروں کو کتنا چالان کیا گیا کمشنرقلات ڈویژن نے کہا کہ ان تمام فیصلوں کا مقصد عوامی مفادات سے وابستہ ہیں اس لیئے ان تمام فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں