خضدارکے عوامی حلقوں کی علماء کرام سے نماز استسقاء پڑھنے، باران رحمت کے لئے دعا کرنے کی اپیل

پیر 18 دسمبر 2017 20:54

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) خضدارکے عوامی حلقوں نے علماء کرام سے نماز استسقاء پڑھنے باران رحمت کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ طویل خشک سالی، پانی قلت، پانی کے زیر زمین ذخائر کے نیچے جانے کی وجہ سے خلق خدا مشکلات کاشکار ہے اس لئے علماء کرام سے اپیل ہے کہ وہ باران رحمت لوگوں و جانوروں کی مشکلات میں کمی کے لئے نماز استسقی ٰ کا اہتمام کریں لوگوں کو رب العالمین سے استغفار کرنے و بارش طلب کرنے کے بارے میں آگاہی دیں

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں