خضدار کے پسماندہ علاقہ مولہ پاشتخان میں ایک روزہ فری جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، 830 مریضوں کا معائنہ

بدھ 20 دسمبر 2017 17:27

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2017ء)خدمت انسانیت دیانت کے ساتھ سماجی فلاحی تنظیم کی جانب سے خضدار کے پسماندہ علاقہ مولہ پاشتخان میں ایک روزہ فری جنرل میڈیکل کیمپ لگا یا گیا کیمپ میں خضدار ممتاز معالجین خد مت انسانیت کے ڈائریکٹر جنرل جنرل فیزیشن ڈاکٹر نذیر احمد عمرانی ، ماہرامراض کان ،ناک و حلق ڈاکڑآغا محمد حسین ، کیمپ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد القادر شاہوانی ڈپٹی ڈائریکڑطاہر احمد زہری ، ماہر امراض جلد ڈاکٹر محمد صدیق ، ڈاکٹر محمد رفیق ساسولی ، ڈاکٹر محمد اسماعیل باجوئی و دیگر معالجین نے حصہ لیا یہ کیمپ مولہ پاشتخان کے دو بینٹوں ، بینٹ و ڈیرہ عبد الخالق ، بینٹ وڈیرہ عبد الرحمن لگایا گیا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکڑوں نے 830 مریض خواتین، مرد، بچوں کا معائنہ و تشخیص کیا جبکہ تمام مریضوں کو خدمت انسانیت کی جانب سے مفت ادویات فراہم کیا گیا خدمت انسانیت دیانت کے ساتھ تنظیم کی جانب سے خضدار کے پسماندہ علاقوں میں فری طبی کیمپ لگانے کا سلسلہ گذشتہ دوسال سے شروع کیا گیا ہے ابتک اس رفاعی تنظیم کی جانب سے دو درجن کے قریب فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جبکہ خدمت انسانیت دیانت کے ساتھ کی جانب سے بڑے امراض میں مبتلا مریضوں کو خضدار بلوچستان و ملک کے دیگر حصوں کے ہسپتالوں میں بھیجا جاتا ہے تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نذیر احمد عمرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ یہ اہم انسانی خدمت کا فریضہ اپنے چند ساتھیوں کی مدد تعاون سے شروع کیا ہے تاہم ان کی خواہش ہے کہ اس خدمت کے دائرے کار کو ومزید وسعت دیا جائے جس کے لئے تمام طبقات کی تعاون کی ضرورت ہے تاکہ ہم ایسے افراد کی زندگی کو بچانے کا اسباب مہیا کریں جو معمولی امرض سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں