بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان میں عداوتیں و انار کی پھیلائی جارہی ہے

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد

بدھ 20 دسمبر 2017 17:27

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد نے کہا کہ ایک بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان میں عداوتیں و انار کی پھیلائی جارہی ہے اسلامی احکامات پاکستان کے آئین کے تحت اقلیتوں کی حفاظت فرض ہے ان کے مال و جان کی قدرو قیمت کو مسلمانوں کے جانوں کے برابر قرار دیا گیا کوئٹہ میں چرچ پر حملہ یقینی طور پر مسلمانوں کو بد نام کرنا ہے اس ملک کو کمزور کرنے اسلام و مسلمانوں بد نام کرنے کے خاطر اس طرح کی گندی حرکتیں کی جاتی ہے بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارے ادارے ان لوگوں کے چہروں سے نقاب اتارنے میں ناکام ہیں بلوچستان میں فرقہ وارنہ یکجہتی مثالی ہے اقلیتوں کے ساتھ ہمارے صدیوں کے قومی وعلاقائی رشتے ہیں ان رشتوں کو مشکوک کرنے والے اسلام و انسانیت کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام کے راہنما مولانا محمد صدیق مینگل ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدارکے پریس سیکرٹری مولانا بشیر احمد عثمانی کے ہمراہ جامعہ علوم شرعیہ کوشک میں تربیتی ورکشاپ سے خطا ب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کا بد زمانہ دہشت گرد ادارہ بلیک واٹر کے سرگرمیوں کو معطل کرنا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے متحدہ مجلس عمل کی تشکیل نے علماء کرام و دینی طبقات کو ایک مضبوط قوت بنادیا ہے آنے والے انتخابات میں قوم کو اس وسیع تر اتحاد کے ثمرات ملنے کا قوی امکان ہے ۔

،اسلام بھائی چارہ احترام انسانیت کا سب سے بڑا داعی ہے اسلام کا ایک ہزار سالہ دور حکومت اس کے لئے ایک بہترین مثال ہے جب سے مغربی وامریکی حکمرانوں کے پاس دنیا کی طاقت وحکومت آیا ہے انہوں پوری دنیا کو انسانیت کے جہنم بنا دیا ہے ہر طرف کشت و خون ہے مظلوم و بے گناہوں انسانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ،وہ کونسا ملک ہے جس میںلگی آگ میں امریکی ریاست کے ریشہ دوانائیاں نہ ہوں لیکن ان تمام تر مظالم و نا انصافیوں کے باوجود امریکہ امن کی بات کرتا ہے جو نا قابل فہم ہے امت مسلمہ کا کا خون بہانا ان قوتوں کا خاص ایجنڈا ہے اس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے عراق و لیبیا کو تخت و تاراج کیا گیا اسی ایجنڈے کے تحت شام کی صورت حال یمن و سعودی عربیہ کے تنا زعات کو دیکھا جا سکتا ہے مولانا فیض محمد نے کہا کہ امریکی صدر ڈونل ٹر مپ کی جانب سے القدس کو اسرائیلی دارلحکومت قرار دینا امت مسلمہ کو ایک نئی جنگ سے دو چار کرنا ہے جو ممکن طور پر صلیبی و اسلامی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے ان تما م خطرات سے نمٹنے کے لئے اسلامی برداری کے ساتھ عالمی برداری کو امریکی بد معاشیوں کو لگام دینا ہوگا بصورت دیگر اگر آج کے جدید ہتیاروں سے لیس دنیا میں جنگوں کی صورت میں پوری دنیا چند گھنٹوں میں جل کر خا کستر ہو جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں