خضدار میں عوام و سیکورٹی فورسز کی تعاون سے مکمل امن قائم ہو چکا ہے ، کاروبار معاشی چہل پھل میں انتہائی تیزی آئی ہے،ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ

جمعرات 21 دسمبر 2017 22:10

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) ضلع خضدار کے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ خضدار میں عوام و سیکورٹی فورسز کی تعاون سے مکمل امن قائم ہو چکا ہے خضدار میں کاروبار معاشی چہل پھل میں انتہائی تیزی آئی ہے جو خوش آئندہے میں اپنے مدت قیام میں امن و مان کے قائم رکھنے کے لئے بلا خوف خطرکام کیا اس بارے میں دیگر سیکورٹی فورسز اداروں نے بھر پور تعاون کیا خضدار کے لوگوںنے بھی محبت کا بھر پور مظاہرہ کیا خضدار کے لوگ روایتی لوگ ہیں جو چاہت کا ایک قدم ان کی طرف اٹھاتا ہے اہل خضدار دس قدم چل کر ان کو گلے لگاتے ہیں۔

خضدار پریس کلب کے صحافیوں نے دیگر طبقات کی طرح قربانی دی ہیں، یہاں کے صحافی بھی علاقائی روایات کے امین ہیں، یہاں کے صحافیوں نے بھی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہوتا ہے خضدار کے لوگوں کی جانب سے دی جانے والی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار حاجی سہیل الرحمن بلوچ خضدار پریس کلب میں الوداعی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

استقبالیہ سے خضدار پریس کلب کے صدر عبد اللہ شاہوانی ، خضدار پریس کلب کے سابق صدر محمد صدیق مینگل ، جنرل سیکرٹری منیر احمد نور ، ڈی پی او خضدار عبد العزیز جکھرانی ایکسین واپڈا خضدار امیر علی بگٹی ، ماسٹر عبد الخالق ، جاوید سوز شفیق احمد و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار نے اپنی مدت تعیناتی میں امن کے قیام کے لئے شہریوں کو خوف کے ماحول سے نکالنے کے لئے اچھی خدمات انجام دیں جو قابل تعریف ہیں، خضدار کے لوگوں نے اس روایت کو قائم کیا کہ جو بھی خضدار کے لوگوں کے مفاد میں کام کرتے ہیں یہاں کے شہری ان کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں