پی پی ایچ آئی محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہنگامی صورتحال میں ان کا کردار بنیادی ہے ،ڈپٹی کمشنر خضدار

اتوار 24 دسمبر 2017 20:03

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہنگامی صورتحال میں ان کا کردار بنیادی ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی پی ایچ آئی خضدار کے دفتر کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیرناصر ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عبدالقیو م عمرانی میر سکندر شیخ و دیگر موجود تھے قبل ازیں پی پی ایچ آئی خضدار کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر محمد شریف مینگل اور اے ڈی ایس ایم عبدالجبارز ہری نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو بریفنگ دئیے ڈپٹی کمشنر نے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کوسراہتے تے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی کاکردار دوردراز علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ضلع میں جہاں بھی کوئی وبائی مرض پھیل گیا وہاں پی پی ایچ آئی نے بروقت محکمہ صحت اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کیا ڈپٹی کمشنر نے گاج میں پی پی ایچ آئی کلسٹر پروگرام کی منظوری دینے کا اچھا فیصلہ قرار دیا واضح رہے کہ پی پی ایچ آئی گاج کلسٹر پروگرام کے لئے ماہانہ ادویات کا کوٹہ فراہم کیا جاتاہے اور وہا ں ایک ڈسپینسر فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں