عام انتخابات 2018 کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:01

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی قیادت میں لیویز پولیس اور فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس کا فلیگ مارچ ہوا فلیگ مارچ کے شرکا شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچے اس موقع پر قلات اسکائوٹس کے میجر محمد عمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی ،ایس ایچ او سٹی عبدالستار مینگل نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر خضدار نے افسران اور اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2018 کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے ہر ممکن اقدامات کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی ممکنہ شرپسندی کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کہ وہ ہمہ وقت چوکس رہیں اور امن و امان کے ماحول پر اثر انداز ہونے والوں سے بلاتاخیر اور بلارنگ و نسل اور تمیز کے کارروائی کریں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں