دہشت گردی کے اندوہناک واقعات کے باعث بلوچستان مشکل صورتحال سے دوچارہے،میر اسراراللہ زہری

اتوار 15 جولائی 2018 18:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے قائد و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 38و 39سے پارٹی کے نامزد امیدوار میر اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اندوہناک واقعات کے باعث بلوچستان مشکل صورتحال سے دوچارہے ۔ ان حالات میںسیاسی قیادت اوردانشوروں کو سنجیدگی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنی ہوگی۔

سی پیک اور گوادر کی اہمیت کے باعث سرزمین بلوچستان کوہاتھیوں کی لڑائی کا میدان بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔اگرسنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تو ہاتھیوں کی لڑائی میں غریب عوام پائوں تلے روندے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنگ و جدل کی دور میں امن کی بات کرنا سب سے بڑا جہاد ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں امن کی طرف لوٹنا چاہیئے اور مشکل حالات کے باوجود امن کی پرچار کرنی چاہیئے۔

بلوچستان میں ہر طرف مایوسی اور بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ لوگ بد حالی ،پسماندگی اور احساس محرومی کا شکار ہیں ۔مایوسی کی اس عالم میں اگر سیاسی قیادت عوام کو امن کاتحفہ دینے میں کامیاب ہوتا ہے تو عوام کے لیئے اس سے بڑھ کر اور کوئی خوشی نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے ہمیشہ امن،باہمی رواداری اور جمہوری اصولوںکی پاسداری کے لیئے جدوجہد کی ہے۔صوبے کی وسیع تر مفاد اور امن و خوشحالی کے لیئے بی این پی عوامی ہر ممکن جدوجہد اور قربانی کے لیئے تیار ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں