مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان خضدار میں سیٹ ٹو سیٹ اتحاد

پیر 16 جولائی 2018 23:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام خضدار میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا اعلان، این اے 269اور پی بی 39خضدار ٹو سے مسلم لیگ (ن) بی اے پی کے حق میں دستبردار ، بلوچستان عوامی پارٹی پی بی 38خضدار ون سے مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار ہوگئی ، دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کی مشترکہ پریس کانفرنس ۔

خضدار پریس کلب میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شاہزیب درانی ، مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری ، وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ ، میر محمد اکبر جتک ، منیراحمد قمبرانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی 39سے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد خضداری ، میر گل خان ساسولی ، سردار نصراللہ خان ساسولی ، میر ظفراللہ خان ساسولی ، میر حبیب اللہ محمد حسنی ، سرداربلندخان غلامانی ، و دیگر رہنمائوں نے مشترکہ پُرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے این اے 269سے نامزد امیدوار میر عبدالرحمن زہری پی بی 39خضدار ٹو سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار برائے این اے 269میر خالد بزنجو اورامیدوار پی بی 39آغا شکیل احمد خضداری کے حق میں دستبردار ہوگیا ، بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار برائے پی بی 38میر گل خان ساسولی ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے پی بی 38نوا ب ثناء اللہ خان زہری کے حق میں دستبردار ہوگیا ۔

پریس کانفرنس سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شاہزیب درانی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے آغا شکیل احمد خضدار ، مسلم لیگ (ن) کے میر عبدالرحمن زہری ،، بلوچستان عوامی پارٹی کے میر گل خان ساسولی و دیگر نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ اتحاد زہری اور خضدار کے عوام کی خواہش قائم کیا گیا ہے اور اس اتحاد کے دور رس نتائج برآمد ہونگے دونوں جماعتوں کے رہنماء و امیدوار مشترکہ طور پر کامیابی کے لئے جدوجہد کریں گے اور ایک دوسرے کے بازو بن کر الیکشن مہم چلائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو بھی ان دو جماعتوں کی کامیابی کا دن ہوگا۔ عوام میں ہمیں بے حد پذیرائی حاصل ہے اور عوام کے درمیان ہم گئے ہیں ان کا حال پوچھا تو عوام ان دونوں جماعتوں کو بھر پورنداز میں چاہتے ہیں ۔ نواب ثناء اللہ خان زہری ، آغا شکیل احمد ، اور میر خالد بزنجو اس انتخاب میں کامیاب ہو کر عوام کی بہتر انداز میں خدمت کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ اتحاد لانگ ٹرم چلے گا ، بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی انتخابی اتحادکریں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں