بی این پی اور ایم ایم اے کا جھالاوان میں انتخابی اتحاد عوام کی خواہشات قائم کیا گیا ہے، سرداراختر جان مینگل

بدھ 18 جولائی 2018 23:44

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ بی این پی اور ایم ایم اے کا جھالاوان میں انتخابی اتحاد عوام کی خواہشات قائم کیا گیا ہے ،اس بار زر اور زور کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا، عوام کی جانب سے جو جوش و جذبہ دکھائی دے رہاہے اس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہونگے ، ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے وڈھ میں اپنی رہائشگاہ پر جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر مینگل ، کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وفد میں جے یوآئی کے رہنمائوں مولانا ثناء اللہ قاضی عنایت اللہ حافظ مظہرالدین مولانا عبیداللہ مولانا فیض اللہ، بی این پی کے سابق ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل ودیگر موجود تھے ۔بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ بی این پی اور ایم ایم اے کے کارکن مل کر انتخابا ت میں کامیاب کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں ،اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں