خضدار اتحاد نے بلوچستان اسمبلی کی حلقہ پی بی 39پر بی این پی عوامی کے نامزد امیدوار میر اسراراللہ زہری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

جمعرات 19 جولائی 2018 23:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) خضدار اتحاد نے بلوچستان اسمبلی کی حلقہ پی بی 39پر بی این پی عوامی کے نامزد امیدوار میر اسراراللہ زہری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ خضدار اتحاد کے نامزد امیدوار محترمہ فوزیہ سکندر ایڈوکیٹ میر اسرار اللہ زہری کے حق میں دست بردار۔ میر اسرار اللہ زہری کی حمایت کا اعلان خضدار کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔

خضدار اتحاد کے سربراہ میر اورنگزیب زہری اور فوزیہ سکندر ایڈوکیٹ کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار اتحاد کے سربراہ میر اورنگزیب زہری،فوزیہ سکندر ایڈوکیٹ نے درجنوں کارکنوں کے ہمراہ بی این پی عوامی کے مرکزی رہنماء میر ضیاء اللہ زہری،حاجی شفیع بارانزئی و دیگر کی موجودگی میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر اسرراراللہ زہری کی مثبت و ترقی پسندانہ سوچ کی وجہ سے ان کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خضدار تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے ۔تعلیمی ادارے مسائل سے دوچار ہیں امید ہے میر اسرار اللہ زہری کامیابب ہوکر تعلیمی ترقی کے لیئے انقلابی اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خضدار اتحاد کو خضدار سٹی میں وسیع پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہے ہم پچیس جولائی کے انتخابات میں پی بی 39 پر میر اسررا اللہ زہری کی کامیابی کے لیئے بھر پور جدوجہد کریں گے۔

اس موقع پر بی این پی عوامی کے مرکزی رہنمائوں نوابزادہ میر ضیاء اللہ زہری اور حاجی شفیع بارانزئی نے خضدار اتحاد کی حمایت کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔دریں اثناء بی این پی عوامی کے سربراہ و پی بی 39 سے پارٹی کے نامزد امیدوار میر اسرار اللہ زہری نے خضدار اتحاد کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار کے نوجوانوں،سول سوسائٹی،تاجروں،مزدوروں اورچھوٹے کاروباری طبقے کی حمایت سے پچیس جولائی کو مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خضدار پر کئی سالوں تک حکمرانی کرنے والوں نے عوام کو بے روزگاری اور پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا۔غریب عوام کو مایوسی کا شکار ہونے کی بجائے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔متحد ہوکر ہی اجتماعی مفادات کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیئے معیاری تعلیم لازمی ہے۔بی این پی عوامی پڑھے لکھے طبقے کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ تعلیمی ترقی کے لیئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریگی۔انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی روشن خیال اور ترقی پسند جماعت ہے اور ہم جمہوری انداز میں مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ترقی و خوشحالی کے لیئے ضروری ہے کہ کرپشن و کمیشن خوری کے خاتمے کے لیئے سابقہ نمائندوں کا احتساب ووٹ کی پرچی کے ذریعے کی جائے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں