نال میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

ہفتہ 25 اگست 2018 22:46

خضدار۔25اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2018ء) خضدار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو ہلاک کردیا۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کو خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص میرداد الرحمن کے گھر پر اندھاد ھند فائرنگ کردی جس سے میر دادالرحمن کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں