خضدار ،مشہور کوہ پیماہ عبدالکریم دورانِ ہاکنگ پہاڑی کی چوٹی سے گرکر شدید زخمی ہوگئے

پیر 17 ستمبر 2018 19:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) خضدار کے مشہور کوہ پیماہ عبدالکریم بھائی عرف کریم خضدار ی دورانِ ہاکنگ پہاڑی کی چوٹی سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئے،پانچ گھنٹے کی تلاش کے بعد وہ زخمی حالت میں اپنے دوستوں کو ملے، اس وقت وہ کراچی کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج اورسرکاری سرپرستی سے محروم ہیں ، تفصیلات کے سنان خضداری ایڈونچر کلب کے ممبر عبدالکریم بھائی عرف کریم خضداری دوران ِہاکنگ پہاڑ چڑتے ہوئے سلپ ہو کر پہاڑ کی گہری کھائی میں جا گرے اور شدید زخمی ہوا، اور لاپتہ ہوگیا۔

وہ ایک اونچے پہاڑ کی چڑھائی کے تلاش میں تھے جس پر ابھی تک کوئی بھی نہیں پہنچ سکا ہے، اس دوران وہ حادثہ کا شکار ہوگیا ، چونکہ وہ اپنے دوسرے ایڈونچر دوستوں سے کافی فاصلے میں تھے ،اس لیئے کھائی میں گرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے اور پانچ گھنٹے کی تلاش کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں اپنے دوستوں کو ملے ،کافی کوششوں کے بعد انہیں کھائی سے باہر نکالا گیا ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

جہاں وہ ٹراما سینٹر میں گزشتہ چار روز سے زیر علاج ہیں ،چونکہ حکومت ایسے ایڈونچرز کی سرپرستی کرتی ہے اور ان کے علاج و معالجے کا خرچ برداشت کرتی ہے تاہم عبدالکریم شدید زخمی اور کراچی میں زیر علاج ہے ،اتنے دنوں سے حکومت کی جانب سے نہ ان کی صحت پرسی کی گئی اور نہ ہی علاج کے حوالے سے کوئی اقدامات کیئے گئے ہیں ، سنان خضداری ایڈونچر کلب کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان کی سرکاری علاج کا اعلان کرکے ان کی زندگی بچانے میں کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں