پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر کے خلاف بلاول ہائوس لانگ مارچ کرنے کا اعلان

ْپیپلز پارٹی پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرنے پی پی پی بلوچستان کااجلاس 23ستمبر کو طلب کرلیا

منگل 18 ستمبر 2018 21:22

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر کے خلاف بلاول ہائوس لانگ مارچ کرنے کا اعلان ، 25ستمبر کو رفیق سجاد زہری لانگ مارچ کی قیادت کریںگے ، دوسری جانب ، پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرنے پی پی پی بلوچستان کااجلاس 23ستمبر کو طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ، رفیق سجاد جو کہ پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اورمختلف عہدوں پر عہدیدار رہنے والے رہنماء ہیں ، انہوںنے بلوچستان میں پیپلز پارٹی بچائو تحریک کا آغاز کردیا ہے ، ان کے دعوے کے مطابق پورے بلوچستان سے اکثریتی رہنماء ان کے ساتھ ہیں ، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے موجودہ صدر کے خلاف 24ستمبر کو حب میں تمام رہنماء جمع ہونگے وہاں جلسہ ہوگا اور 25ستمبر کو ہم بلاول ہائوس کی طرف لانگ مارچ کریں گے ، جب تک پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر کو ہٹایا نہیں جاتا ہے ہم بلا ول ہائوس کراچی کے سامنے دھرنا دیتے رہیں گے ، ان کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کے موجودہ صدر کو مینڈیٹ حاصل نہیں ہے اور وہ عدالت سے تاحیات نااہل بھی ہوچکا ہے ، جب کہ فیک ڈگری کے تحت بھی وہ انہیں نااہل کردیا گیا ہے ، حالیہ قومی انتخابات میں پارٹی کوبلوچستان میں جونقصان ہوااس کی تمام تر ذمہ داری بھی پیپلز پارٹی بلوچستان کے موجودہ صدر پر عائد ہوتی ہے ، غیر سنجیدہ گی کی انتہاء بھی یہی ہے کہ جب رواں سال سینیٹ کے انتخابات ہورہے تھے پیپلز پارٹی کی صوبائی اسمبلی میں ایک نشست بھی نہیں تھی توایسے موقع پرپی پی پی بلوچستان کے صدر بیان داغ دیا کیا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان سے سینیٹ کی 7نشستیں حاصل کریگی جب پارٹی صدر کا لیول یہ ہو توصوبے میں پارٹی کیسے آگے جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب پورا بلوچستان اس صدر کے مخالف اور پارٹی کو بچانے کا تہیہ و عزم کررکھا ہے ، جب تک اس صدر کو نہیں ہٹایاجاتا ہے ، ہم دھرنا دیتے رہیں گے ، ان کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر نے 23ستمبر کو پارٹی کا اجلاس بلایا ہے لیکن اس اجلاس میں اضلاع سے کوئی بھی نہیں جارہاہے ،۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں