عوام کی خدمت میںکوتاہی کسی بھی صورت برداشت نہیں ہوگی ، کمشنر قلات ڈویژن

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:08

خضدار۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ آفیسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں سرکاری آفیسران و عملہ عوام کے خادم ہوتے ہیں عوام کے خدمت کے صلے میں حکومت انہیں تنخواہیں دیتی ہے لوگوں کی خدمت میںکوتاہی کسی بھی صورت برداشت نہیں ہوگی امن وامان تعلیم میری ترجیح ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویژن نے اپنے عہدے کے چارج سنبھالنے کے بعد آفیسران و عملہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محترمہ عائشہ زہری وکمشنر آفس کے سنیئر اہلکاران و دیگر عملہ بھی موجود تھے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ سرکاری آفیسران و عملہ عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھے میں سرکاری عملہ کو ملازم نہیں بلکہ اپنا بازو سمجھتا ہوںان کے ساتھ ٹیم ورک کی صورت میں ملکر کام کرونگا کسی آفیسر کے کامیابی میںٹیم ورک کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے ان کے ساتھ ملکر قلات ڈویژن میں امن و امان تعلیم صحت و دیگر شعبوں پر کام کرونگا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ قلات ڈویژن کے عوام ترقی پسند اور تعاون کرنے والے ہیں خضدار میں امن و امان کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو سفر کے لئے محفوظ بنانے کے علاوہ تعلیم وصحت کے شعبوں پر ان کی مشاورت سے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کے لئے ہروقت کھلے رہیں گے کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے آفیسران و عملہ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرے اور عوام کوبار بار دفتروں کا چکر نہ لگانا پڑے اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں