ہماری نئی نسل میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے ، میر عبدالرئوف مینگل

تعلیم کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں اور فن کا بہترین مظاہرہ کررہے ہیں ، پرائمری سے لیکر کالج لیول تک تمام طلباء میں بے حد شعورو آگاہی پیدا ہوچکی ہے ، رکن قومی اسمبلی و بی این پی کے رہنماء ودیگر کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:44

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) سابق رکن قومی اسمبلی و بی این پی کے رہنماء میر عبدالرئوف مینگل ، سوشل ایکٹوسٹ گودی ہماء رئیسانی ، پرنسپل بی آر سی خضدار محمد عالم جتک ،کنٹرولر ایگزامینشن بی یو ای ٹی خضدار محمد انور، پروفیسر محمد امین ، عبیداللہ زہری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری نئی نسل میں صلاحیتوں کی کوئی نہیں ہے تاہم کوئی ایسا ہو کہ ان کی سرپرستی کرنے والا ہو جو انہیں تعلیمی سہولیات تعلیمی میدان اور تعلیمی مواقع فراہم کرے، نئی نسل میں چند نوجوان ایسے پیدا ہوئے ہیں جو کہ تعلیم کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں اور فن کا بہترین مظاہرہ کررہے ہیں ،جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے پرائمری سے لیکر کالج لیول تک تمام طلباء میں بے حد شعورو آگاہی پیدا ہوچکی ہے ، اور یہ ہمارے مستقبل کے لئے حوصلہ افزاء پیش رفت ہے جس کی ہم قدر کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلوچستان یوتھ ڈبیٹنگ فورم کے زیر اہتمام بلوچستان ریزیڈیشنل کالج خضدار میں منعقدہ’’ دو زبانی ‘‘ آل بلوچستان تقریری مقابلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے چیئرمین بلوچستان یوتھ ڈیبیٹنگ فورم زکریازبلوچ،سمیع اللہ بلوچ ، عزت راہی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔بلوچستان یوتھ ڈیبیٹنگ فورم کے زیر اہتمام بی آر سی آڈیٹوریم خضدار میں آل بلوچستان دو زبانی تقریری مقابلہ میںبی آر سی خضدار کے طالبعلم کامران نور نے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ انگریزی کالج سیکشن میں جویریہ راشد گرلز ڈگری کالج خضدار، انگریزی سکول سیکشن میں کامران نور بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار، اردو کالج سیکشن میں نذیر زین پی وائی ڈی ایف اور اردو سکول سیکشن سمیع اللہ نیازی پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ، حاجی محمد اقبال بلوچ ،سلطان احمد شاہوانی، پروفیسر انعام اللہ مینگل،راجہ امتیاز و دیگر تقریب میں شریک تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے بلوچستان میرعبدالرؤف مینگل نے مذید کہاکہ زکریا بلوچ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں کہ جنہوںنے اتنی محنت کے بعد طلباء اسٹیج پر اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور ان میں اعتماد کرنے میں کامیاب ہو ہمیں ایسے محنتی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے وہ اگر بی آر سی خضدار میں اتنا شاندار ایونٹ منعقد کرسکتا ہے تو ہم بھی بھی ضلع کی سطح پر اس طرح کا ایونٹ معنقد کرکے اس میں ضلع بھر کے اسٹوڈنٹس کو موقع دے سکتے ہیںبلوچستان ڈیبیٹنگ یوتھ فورم نے واحد اور پہلا آل بلوچستان تقریری مقابلہ خضدار میں منعقد کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ایکٹوسٹ بی بی ہماء رئیسانی نے کہاکہ آج خضدار بی آر سی میں منعقدہ تقریب شاندار ہے ، سماج سے جہالت کے خاتمہ کے لئے ہمیں خود سے ہی قابل باصلاحیت اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز پیداکرنا ہوگا اس کے لئے تمام طبقات باہمت انداز میں نیک نیتی اور یکجھتی کے ساتھ ہی اس عمل کو اپنے اوپر فرض سمجھ کر نبہائیں ، مجھے نوجوان نسل میں کچھ کردار دکھانے کا جوجذبہ دکھائی دے رہاہے وہ ہم سب کے لئے باعث مسرت ہے اس جذبے میں صرف انہیں حوصلہ افزئی کی ضرورت ہے اور یہ حوصلہ افزئی انہیں آپ سب ہم سب کی جانب سے ملنی چاہیئے ، تقریب کے اختتام پر مہمان اور اسٹوڈنٹس میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیا گیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں