خضدار شہر کی خوبصورتی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،نذر خان زہری

صفائی کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے جس میں کوئی علاقہ بھی بغیر صفائی کے نہیں رہے گا ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار

منگل 13 نومبر 2018 19:48

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری نے کہاہے کہ خضدار شہر کی خوبصورتی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ہم نے صفائی کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے جس میں کوئی علاقہ بھی بغیر صفائی کے نہیں رہے گا ، خضدار شہر کو دو زونز میں تقسیم کردیاگیا ہے اور دس سیکٹرز بنائے گئے ہیں ان دس سیکٹرز میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے دس سپروائز باقاعدگی سے تعینات ہیں ہر سپر وائز کے ماتحت ملازمین کام کریں گے ،ان تمام ملازمین کو الگ الگ گلی اور محلے و مقامات الاٹ کیئے گئے ہیں جہاں متعلقہ علاقوں میں ملامین ذمہ داروں کے موبائل آویزا کیئے جائیںگے اور ان ملازمین کی فہرست بھی وہاں لگائے جائیں گے جن کے نام و نمبرز اندراج ہونگے ان ملازمین کی فہرست کونسلرز وانتظامیہ کو دیئے جائیں گے اور شہریوں کو ان سے باخبر رکھا جائیگا تاکہ کسی بھی علاقے میں صفائی نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ان سے رابطہ کرکے وہاں بروقت صفائی کے عمل کو مکمل کیا جاسکے،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری کا کہنا تھا کہ جب دکاندار اپنی دکانیں بند کرکے چلی جاتی ہیں اس کے بعد میونسپل کارپوریشن کا عملہ صفائی کی ذمہ داری نبہانا شروع کردیتا ہے ، رات کے ٹائم پر صفائی میں آسانی ہوجاتی ہے ایک تو ٹریفک بھی نہیں ہوتی اور پھر دکانیں بھی بند ہوجاتی ہیں سڑک خالی رہتی ہے جس سے صفائی کرنا اور زیادہ سہل بن جاتا ہے ، اس حوالے سے شہر کے دکانداروں کا ہمیں تعاون درکار ہے ، دکاندار کسی بھی پریشانی سے خود کوبچانے اور دوسروں کو محفوظ بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں ان کی دکانوں کے دن بھر کے جتنے کچر اہیں وہ انہیں اپنی دکانوں کے باہر ایک مخصوص جگہ پر جمع کردیں تاکہ ہماری گاڑیاں اور ہمارا عملہ انہیں اٹھا سکے، ہوتا یوں ہے کہ جب میونسپل کارپوریشن کا عملہ صفائی کرکے چلا جاتا ہے اس کے بعد جب واپس آکر اپنی دکانیں کھولتے ہیں تو عین اسی وقت پھر کچر باہر پھینک دیتے ہیں جس سے نہ صرف شہریوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ صفائی بھی اس موثر انداز میں نہیں ہوپاتا ہے، جو کہ ہونا چاہیے ، ا س سلسلے میں دکاندار میونسپل کارپوریشن عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور ہم سب مل کر اس شہر کی پاکیزہ نظام کو برقرار رکھنے کے لئے پیش رفت کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خضدار بازار کے تمام چوراہوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جارہاہے تاکہ چوراہوں کو نیاڈیزائن میں ڈھالا جاسکے ،اور ان کی رونق کو دوبالا کیا جاسکے اس حوالے سے ہمارا اربن پلاننگ محکمہ سے رابطہ ہے اور ہم ان سے ملکر نیا تخلیق کا ر کے تحت خوبصورتی میں اضافہ کردینا چاہتے ہیں جس میں شہر کی چوراہوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور اسٹریٹ لائٹس کا جدید سسٹم یہاں نصب کیاجاسکے گا، خضدار شہر میں فائربریگیڈ کا نظام بھی فعال اور اس کا عملہ چاک و چوبند ہے ، اس کے علاوہ قومی شاہراہ پر سی سی آر پہلے سے قائم شدہ ہے وہاں میونسپل کارپوریشن کی گاڑیاں کھڑی ہیں جوآگ لگنے کی کسی بھی ہنگامی صورت میں جائے وقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیںچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذرخان زہری نے مذید کہاکہ جھالاوان کمپلیکس خضدار میں بزنس کو مذید ترقی دینے کے لئے بھی وہاں منصوبے پر عمل کرنے کا پروگرام ہے شہر کا ہجم بڑھ رہاہے لوگ کاروبار کی طرف زیادہ متوجہ ہورہے ہیں اس سلسلے میں جھالاوان کمپلیکس میں جو دکانیں تعمیر نہیں ہیں وہ تعمیر ہوجائیںاور اس شہر کے بزنس میں اضافہ کیا جائے، جھالاوان کمپلیکس کی وسعت کو بڑھانے کا منصوبہ ہمارے پروگرام میں شامل ہے اور اس پر عملدرآمد کیا جائیگا ،

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں