معاشرے میں خواتین کو مساوات دیئے بغیر معاشرے کی تشکیل ناممکن ہے ، عبدالحمید بلوچ

صنفی امتیاز سے بالا تر ہو کر ہی خواتین کو سماج میں برابر کے حقوق دینے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار

جمعرات 15 نومبر 2018 22:38

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید بلوچ ، ڈپٹی میئر خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مساوات دیئے بغیر معاشرے کی تشکیل ناممکن ہے ، صنفی امتیاز سے بالا تر ہو کر ہی خواتین کو سماج میں برابر کے حقوق دینے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے غیر سرکاری تنظیم ہارڈ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ہیلتھ رورل ڈویلپمنٹ پروگرام بلوچستان(ہارڈ) کے زیر اہتمام جمہوریت،لیڈرشپ اور بہتر طرز حکمرانی کے شعبوں میں خواتین کاکردار کے موضوع پر خضدار پریس کلب میں سیمینار کا اہتمام کی گیا تقریب کی صدارت وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ نے کی جبکہ مہمان خاص ڈپٹی میئر خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی اور اعزازی مہمانوں میں پرنسپل الحجرہ کالج شیر احمد قمبرانی تھے تقریب سے عبدالحمید ایڈووکیٹ ،مفتی عبدالقادر شاہوانی ،شیراحمد قمبرانی ،سلطان احمد شاہوانی نے سماجی شعبوں میں خواتین کی شراکت داری اور کردار پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں خواتین کی شراکت داری کے بغیر معاشرے کی تشکیل نا ممکن ہے خاتون کی چار مقدس رشتے ہیں پہلا خوبصورت رشتہ ماں کا ہے دوسرا رشتہ بیٹی ،تیسری بہن اور چوتھا رشتہ بیوی کا ہے ان چاروں رشتوں کے الگ الگ حقوق اور فرائض بھی متعین ہیں اگر ہم ان رشتوں کے حقوق پر عمل کریں تو ہمارے درمیان عدم مساوات کا تصور ختم ہوجائے گا ملکی قوانین میں بھی خواتین کے الگ الگ حقوق مقرر کیئے گئے ہیں تو پھر کہا ںروگردانی ہو رہی ہے ان اسباب پر ہمیں سوچنا ہوگا تقریب سے بی آرایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر بلال گچکی ،ہارڈ کے صوبائی منیجر ضیا،ہارڈ بلوچستان کا مقامی نمائندہ تبسم نادر ،ء الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈسٹرکٹ آفیسر عنایت اللہ جمالی ،بی این پی کے حیدر زمان بلوچ،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ڈاکٹر حضور بخش زہری ،نیشنل پارٹی کے عبدالوہاب غلامانی ،سماجی شعبے سے وابسطہ عبدالحکیم ساسولی ،پی پی پی کے رہنما عبدالحمید غلامانی ،بلوچستان نیشنل موومنٹ کے شیر احمد قمبرانی ،جے یو آئی کے مولنا عبداللہ محمد زئی مینگل ،سماجی کارکن یاسر باجوئی اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں پرنسپل بی آرسی خضدار حاجی محمد عالم جتک سمیت سیاسی و سماجی تنظیموں اور جماعتوں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہا کہ معاشرے کی نصف آبادی پر مشتمل خواتین آج بھی نسلی امتیاز کا شکار ہیں ،ان کی تعلیم صحت اور سیاست جیسے اہم شعبوںتک رسائی مشکل ہے حتی کہ وراثت میں بھی انہیں ان کے حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے شناختی کارڈ کے اجراء میں بھی خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن دوسری جانب ہماری زندگی سے جڑی تمام بنیادی اہم امور کی ذمہ داری بھی خواتین کو سونپی جاتی ہے بچے کی پیدائش سے لیکر گھرکی نگہبانی ،خوشی و غمی تک کی ذمہ داری بھی خواتین ہی سرانجام دیتی ہیں مقررین نے کہا کہ بلوچی رسم و رواج کی امین ہمارا معاشرہ بھی خواتین کی احترام کا محور گردانا جاتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں معاشرے میں خواتین کو خود مختاری دینی ہوگی اور اس کے لیئے لازمی ہے تعلیم نسواں کے شعبوں میں خواتین کو ترجیح دیکر تب ہم ایک باشعور اور مہذب معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں