تعلیم اور صحت کو اپنی ترجیحات میں شامل کرکے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کا آغاز کردیا ہے،رکن بلوچستان اسمبلی میر محمداکبر مینگل

پیر 19 نومبر 2018 17:29

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہاہے کہ میں نے تعلیم اور صحت کو اپنی ترجیحات میں شامل کرکے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کا آغاز کردیا ہے، تعلیمی اداروں میں معیار اور تعدادکو بڑھانے پر ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، میری منزل اور میر ا مقصد عوام کی خدمت ہے جس کو ہمیشہ نبہاتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے تحصیل وڈھ کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

و رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہاکہ تعلیم صحت،روزگار فراہم کرنا اور دیگر مسائل کو حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لئے میں ہمہ وقت کوشش کرتارہونگا ، شعبہ تعلیم میں بہت سارے پوسٹس خالی ہیں ، جس پر فوری طور پر تعیناتیاں عمل میں آنا چاہیے ، اور میں اس بات کا وعدہ کرتا ہوں کہ غیر علاقائی تعینات ہونے والے افراد کو کسی بھی طرح یہاں تقرری کے مواقع نہیںدیئے جائیںگے، ایسے افراد کرتے یوں ہیں کہ حاضری رپورٹ کے بعد خود پوسٹ سمیت واپس اپنے علاقوں کو چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے تعلیمی ادارے ادھورے رہ جاتے ہیں ، انہوںنے کہا یہ وقت شعور و آگاہی کاہے انسان اشرف المخلوقات اس لیئے ہے کہ وہ عقل و شعور کا ادراک رکھتا ہے، نئی نسل کو ہمیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہمیں اپنے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانا ہوگا ، دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہیں جس پر بدستور کام کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں