سیاسی موقف و نظریہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا ہے، جھالاوان براہوئی و بلوچ قوم کے تمام صاحبان دستار کا تخت گاہ ہے ، میر اسرار اللہ خان زہری

اتوار 9 دسمبر 2018 21:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ سیاسی موقف و نظریہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا ہے لیکن جہالاوان کی حرمت اس کی عزت یہاں کے تمام اقوام و برداریوں کا ہے جہالاوان براہوئی و بلوچ قوم کے تمام صاحبان دستار کا تخت گاہ ہے اس لئے اس سر زمین کی روایات کاتحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہم اس ذمہ داری سے ہر گز بے خبر نہیں ہو نگیں ۔

(جاری ہے)

خضدار میں امن و امان کی صورت حال کے بارے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا جو اعلان کیا ہے بی این پی عوامی اس تحریک کی مکمل حما یت کرتی ہمارے کارکن اس تحریک میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی کی قیادت میں آل پارٹیز کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا وفد نے میر اسرار اللہ زہری سے ان کے رہائش گاہ رحیمی زئی ہائوس خضدار میں ان سے ملاقات کی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وفد نے اس ملاقات میں میر اسرار اللہ خان زہری کوبتایاکہ خضدار میں گذشتہ چند ماہ سے خضدار مین امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا وفد نے میر اسرار اللہ زہرئی کو بتایا کہ خضدار شہر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوریا ہے جبکہ اس کی وجہ خضدار کی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اس تمام تر صورت حال کو سامنے رکھتے ہوے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کیا جس کی ہم حمایت کرتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ انتظامیہ پولیس حالات کو جان بوجھ کر کنڑول نہیں کر رہے ہیں ان کی تمام تر زور بھتہ خوری پر ہے منشیات فروشوں کو سہولت فراہم کرنے پر لگی ہوئی ہے مجبوری کی صورت میں آل پارٹیز نے احتجاج کا کال دیا ہے جس کے پہلے مرحلہ میں 13 دسمبر بروز جمعرات ایک احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جائیگا اور اس جلسہ میں احتجاجی تحریک کے آئندہ کی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا میر اسرار اللہ خان زہری آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا مکمل حمایت کرتے ہوئے ہویقین دہانی کریا کہ ہم شہر میں امن و امان کے قیام کے بارے میں ان کے ہر اقدام میں بھر پور حصہ بنیں گے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں