خضدار،سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

پیر 10 دسمبر 2018 23:25

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ضلع بھر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح، خضدار قومی مہم کے دوران 1لاکھ 61ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو پولیو حفاظتی قطرے پلوائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)محمد الیاس کبزئی نیشنل اسٹاپ آفیسر وزیر اعظم سیکرٹریٹ برائے انسداد پولیومہم ڈاکٹر شفیع دانش و دیگر نے بچوں کو پولیوسے حفاظتی قطرے پلواکر سہ روز قومی مہم کا افتتاح کیا۔ نمائندہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ برائے انسداد پولیو ڈاکٹر شفیع دانش نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو بریفنگ میں بتایا کہ سہ روزہ قومی مہم کے سلسلہ میں دور دراز علاقوں میں ٹیمیں پہنچ کر کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں