ڈویژنل سطح پر تمام گاڑیوں کے پر مٹ اور ڈرائیورز کی لائسنز کا از سرے نوجائز ہ لیا جائے گا،ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن

منگل 11 دسمبر 2018 22:11

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن امیر افضل گھمرو نے کہاہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کے روک تھام و تدارک کے لئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ، ٹریفک حادثات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضائع ہونا معمول بن چکا ہے ، سب سے زیادہ حادثات تیز رفتاری اور بے احتیاطی کی وجہ سے ہوتے ہیں ، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ڈویژنل سطح پر تمام گاڑیوں کے پر مٹ اور ڈرائیورز کی لائسنز کا از سرے نوجائز ہ لیں ، مسافر گاڑیوں کے سفرکے لئے ایک مقررہ مدت کا تعین کرکے ٹریفک حادثات کو روک سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن امیر افضل گھمرو کا کہنا تھا مستونگ سے لیکر حب تک سنگل روڈ ہے اور یہ شاہراہ بین الاقوامی شاہراہ کھلاتی ہے ، جہاں گاڑیوں کی آمدورفت بھی کافی زیادہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں