شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے ، ڈی آئی جی قلات

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:38

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج خضدار آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی بہتری بھی پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد عوام تک حقیقی خبروں کی رسائی میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ میڈیا ہی وہ واحد اور مؤثر ذریعہ ہے جو حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر تاہے، ڈی آئی جی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت،جرائم کی روک تھام اور امن وامان کی مزید بہتری کے لئے تما م ضلعی پولیس آفیسران ہمہ وقت چوکس اور متحرک ہیں اور کسی بھی قسم کی جرائم سے پردہ پوشی ممکن نہیں ہو رہی ، منشیات ہماری نوجوان نسل میں بڑی تیزی سے سرائیت کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اپنی روایات کے مطابق فرض شناس آفیسرز اور اہلکاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتی ہے اور فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کی سرزنش کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے تما م آفیسرز کہا ہے کہ پولیس فورس میں بدنامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں