خضدار، مزدور رہنما علی بخش جمالی پر قاتلانہ حملہ کے خلاف احتجاجی ریلی

پیر 17 دسمبر 2018 21:06

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان خضدار کی جانب سے مزدور رہنما علی بخش جمالی اور ان کے ساتھیوں پر قاتلانہ حملہ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے مرکزی چیئرمین حسین بلوچ پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان ،آغا ذولفقار شاہ ،عزیز احمد سوز،میر احمد ،جاوید احمد ،عبدالغفار،ٹکری حبیب اللہ ،اور خلیل احمد چنال نے مزدور رہنما علی بخش جمالی اور ان کے ساتھیوں پر قاتلانہ حملہ کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علی بخش جمالی مزدور لیڈر ہیں ان پر قاتلانہ حملہ صوبے کے مزدوروں پر حملہ ہے ہم ایسے کسی بھی بزدلانہ عمل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس گھنائونے واقع میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے واقع میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں