خضدار لیویز فورس کی بڑی کاروائی ، سنگین ورداتوں میں ملوث گروہ کے ارکان گرفتار

قومی شاہراہ پر ڈکیتی ، خضدار بازار میں تاجروں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا گینگ گرفتار

منگل 18 دسمبر 2018 19:31

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) خضدار لیویز فورس کی بڑی کاروائی ، سنگین ورداتوں میں ملوث گروہ کے ارکان گرفتار، قومی شاہراہ پر ڈکیتی ، ،خضدار بازار میں تاجروں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا گینگ گرفتار، لیویز فورس کی ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر (ر) الیاس کبزئی اور اسسٹنٹ کمشنر ببرک کاکڑ کی قیادت میں خضدار شہر ،فیروز آباد اور نال میں چھاپے مار کاروائیوں میں مطلوب ملزمان کی گرفتارکر لیئے گئے۔

آج یہاں لیویز تحصیل خضدار میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) الیاس کبزئی نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار ببرک کاکڑ، تحصیلدار محمد اعظم باجوئی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیویز فورس کی بڑی جدوجہد اور کئی دن کی محنت کے بعد خضدار شہر ، نال ، اور قومی شاہراہ پر وارداتیں کرنے والے انتہائی مطلوب ملزمان پکڑے گئے ہیں ، مصدقہ اطلاعات اور دستیاب شواہد کے بعد خضدار کے علاقہ تحصیل نال، فیرو زآباد اور خضدار سٹی کے علاقہ کوشک ، گزگی میں چھاپے مار کر ملزمان کو پکڑ لئے ، گرفتار ملزمان میں عبدالرسول ولد رسول بخش قوم محمد حسنی (گزگی) محمد شریف ولد غلام نبی قوم محمد حسنی (کوشک)، سعیداحمد ولد محمد رفیق قوم لانگو(نال)، علی احمد ولد ظفر اقبال قوم میروانی(سوراب) ، علی احمد ولد الٰہی بخش قوم بلوچ(گزگی)شامل ہیں ، ملزمان نے رہزنی اور ڈکیتی کی ورداتوں کا باقاعدہ انکشاف کرتے ہوئے اپنے جرم کا اقرار کیا ، گرفتار ملزمان قومی شاہراہ پر مسافرکوچز میں ڈکیتی اور مسافروں کو لوٹنے ، خضدار شہر میں کوشک کے مقام پر پیٹرول پمپ کو لوٹ کر وہاں ایک لڑکے کو گولیا مار کر زخمی کرنے ، خضدار بازار میں ہوٹل فائرنگ کرکے ایک تاجر کو زخمی کرنے اور انہیں لوٹنے کے جرم کا اعتراف کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان ڈکیتی کرکے اپنی جائے سکونت تبدیل کرتے رہتے تھے ، خضدار فیرو زآباد اور نال میں اپنی جگہ تبدیل کرتے رہتے تھے ، لیویز فورس گزشتہ کئی دنوں سے واردات میں ملوث ان ملزمان کا تعاقب کررہی تھی گزشتہ روز نال اور فیرو زآباداور خضدار میں سٹی میں کامیاب چھاپے کے بعد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، اور شہریوں میں جو خوف کا ماحول قائم تھا اسے ختم کرنے میں لیویز نے کردار ادا کردیا ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ لیویز فورس کی بڑی کوشش ہے کہ حالیہ کاروائی میں ملوث ملزمان اور ان کا گینگ پکڑا گیا ہے ، شہر میں بد امنی کا قلع قمع کرنے کے لئے لیویز فورس پہلے بھی تندہی کے ساتھ کام کررہی تھی اور اپنی اس محنت اور روایت کو برقرا ر رکھتے ہوئے لیویز فورس آئندہ بھی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریگی اور یہاں کے عام شہریوں تاجر برادری اور خریداری کے لئے بازار کا رخ کرنے والے افراد کو تحفظ کا احساس دلانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صر ف کرتی رہے گی ۔ ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں