خضدار لیویز فورس کی کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،دو ملزمان گرفتار

منگل 18 دسمبر 2018 19:31

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) خضدار لیویز فورس کی کاروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا ، منشیات کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار ر میجر محمد الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر زواہ لیویز چیک پوسٹ کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے 80 کلو گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرلیا،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی و اے سی خضدار ببرک خان کاکڑ نے خضدار لیویز تھانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر لیویز چیک پوسٹوں کے انچارج کو اطلاع دی گئی لیویز زواہ چیک پوسٹ کے انچارج شکیل احمد نے جیب گاڑی کو روک کر اس کے خفیہ خانوں سے 80 کلو گرام منشیات جوکہ کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی کو قبضہ میں لیکر دوملزمان کو گرفتار کرلیااس موقع پر لیویز کے آفیسران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے کامیاب کاروائی پر ڈی سی خضدار نے انعام کا اعلان کردیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں