خضدار، بلوچستان کی تعمیر و ترقی ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے،

صوبائی وزراء صوبہ بھر یونیورسٹیز تعلیمی اداروں کا جال بچھانا صوبائی حکومت کا خاص ایجنڈا ہے،شہید سکندر یونیورسٹی کو ختم کرنے اور اس کو یونیورسٹی کیمپس بنانے کے افواہ ہر گز درست نہیں ہیں، ضلعی انتظامیہ و دیگر آفیسران کے اجلاس سے خطاب

بدھ 9 جنوری 2019 22:32

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2019ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ ، صوبائی وزیر اعلاعات و ہائر ایجوکیشن میر ظہوراحمد بلیدی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء لانگو صوبائی مشیر لالہ رحمین محمد حسنی نے کہا ہے کہ بلوچستان ہم سب کا ہے بلوچستان کی تعمیر و ترقی ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے صوبہ بھر یونیورسٹیز تعلیمی اداروں کا جال بچھانا صوبائی حکومت کا خاص ایجنڈا ہے کیونکہ اس صوبہ کو دیگر صوبوں کے برابر اس وقت لایا جا سکتا ہے جب اس کے تعلیمی نظام کو مستحکم کیا جائے اور یہاں کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے ز یور سے آراستہ کیا جائے شہید سکند یونیورسٹی کو ختم کرنے اور اس کو یونیورسٹی کیمپس بنانے کے افواہ ہر گز درست نہیں ہیںصوبائی کابینہ نے اس یونیورسٹی کے انتظامات کے جائزہ کے لئے یہ کمیٹی تشکیل دی ہے ہم نے سارے معاملات کا گہرائی سے جائزہ لیا ہے اس حوالے سے ہم صوبائی کابینہ کو اپنا رپورٹ پیش کریں گے صوبائی حکومت لائحہ ترتیب دیکرفیصلہ کریگا انہوں نے کہا کہ اس بارے میں قائم کردہ تمام خدشات اور سوشل میڈیا پر آنے والے خبروں کی کوئی حقیقت نہیں ہے صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے شہید سکند یو نیورسٹی کے انتظامی و دیگر معاملات درست کرکے اس کی ضرویات کو پورا کرنے کے بعد اس یونیورسٹی میں با قاعدہ کلاسوں کا آغاز کیا جا ئیگا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بد ھ کے روز 2 ارب 84کروڑو روپیہ کی لاگت سے بننے والے شہید سکندر زہری یو نیورسٹی کے دورہ اور اس کے تعمیراتی کام جائزہ لینے کے موقع پر ،کانفرنس حال خضدار میں ضلعی انتظامیہ و دیگر آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری تعلیم بلوچستان ڈائر یکٹر انفارمیشن محمد نعیم بازئی ، کمشنر قلات ڈویثرن بشیر احمد بنگلزئی ، ڈپٹی کمشنر(ر) خضدار محمد الیاس کبزئی ڈی آئی جی قلات رینج آغا محمد یوسف ، انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے ڈائریکٹر ایڈمین رضا زہری ، زونل ڈائر یکٹر لیویز علی رضا کھوسہ ، اسسٹنٹ کمشنر خضدار ببرک خان کا کڑ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبد القدوس اچکزئی ، ایس ایس پی خضدار سید جاوید غرشین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی ، ڈسٹر کٹ خضدار کے وائس چیئر مین عبد الحمید ایڈوکیٹ آل پارٹیز کے دیگر ممبران اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عائشہ زہری ، بلوچستان ریذیڈیشنل کالج خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک ، ڈی ای او ایجوکیشن خضدار ذاکرشاہوانی ، تنویر کرد دیگر آفیسران عوامی نمائندے موجود تھے صوبائی وزرا کو شہید سکندر یونیوسٹی کے سائٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم حیدر نے صوبائی وزرا کو بریفنگ دی اور کہا 42 فیصد کام مکمل کردیا گیا ہے ہماری کوشش ہے مارچ میں کلاسوں کا آغاز کیا جاسکے ابتدائی مرحلے میں لائبریری ، اساتذہ کے رہائشی مکانات ، جامع مسجد ، آ ڈو ٹوریم بینک و دیگر کام مکمل ہیں ہیں اور باقی ماندہ کام مکمل ہونے کو ہیں اور مارچ 2019سے کلاسوں کا آغاز کیا جائیگا اس موقع پر صوبائی وزرا نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کام کے کوالٹی کا جائزہ لیا گیا صوبائی وزرا نے کہا کہ صوبائی حکومت عملی قدامات پر یقین رکھتی ہے خالی خولی اقدمات کا دور گذر گیا ہے اب عملی اقدمات کرنے کی ضرورت ہے یہ ہر گز نہیں ہوگا کہ بلوچستان کے لوگوں سے روزگار کے مواقع عوام سے نہیں چھینے جائیں گے بلکہ ہم لو گوں روزگار کے مواقع فراہم کریں گے منشیات کی سمنگلنگ اور منشیات کی فروخت سے صوبہ کو پاک کیا جائیگاورس اور پولیس فورس کو ان کے اصل اہداف و مقاصد کا پابند کیا جائیگا اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائیگا آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنما ئوں نے کہا کہ شہید سکند ر شہید یو نیورسٹی میں کافی کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ اس یو نیورسٹی کے ایکٹ کو ابتک اسمبلی سے پاس نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس یونیورسٹی کے بعد ہونے کے خدشات پیدا ہورہے ہیں اس لئے یہاں کے بچوں کی مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے صوبائی حکومت اس یونیورسٹی کے ایکٹ کو منظور کرکے مارچ سے اس یونیورسٹی میں باقاعدہ کلاسوں کا آغاز کیا جائے کیونکہ ہمارے سینکڑوں بچے و بچیاں اعلی ٰ تعلیم کے مقامی سطح سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اپنا تعلیم ادہورا چھوڑ دیتے ہیںوفد نے بتایا کہ کہ جھالاوان کالج میں گرچہ رسمی طور پر کلاسوں کا آغاز کیا گیا ہے لیکن ابتک یہاں پروفیسر اور اسٹاف کی شدید قلت ہے جبکہ 40 کے قریب ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں جسکی وجہ سے اس میڈیکل کالج کی افادیت سامنے نہیں آرہا ہے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ میڈیکل کالج میں مطلوبہ تمام سہولتیں فراہم کی جائیں اور ملازمین کی بر وقت تنخواہیں دی جائے صوبائی وزرانے کہا کہ صوبائی حکومت کے درمیان مکمل آہنگی پائی جاتی ہم عوام کے مسائل ہر گز غافل نہیں ہیں ہم اپنے اہداف ہر صورت میں حاصل کریں گے اور صوبہ کے عوام کو تعلیم سمیت تمام سہولتیں فراہم کریں اور متعلقہ منصوبوں کو بر وقت مکمل کریں گے معیار پر بھی کسی قسم کا کمپرو مائز نہیں کیا جایئگا بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار ، اوتھل یونیورسٹی ، بلوچستان ریذیڈیشنل کالج خضدار بہادر کان یونیورسٹی خضدار وڈھ کیمپس و دیگر تعلیمی اداروں کی افادیت کو بہتر بنانے اور ان کو فنڈز کی فراہمی کے لئے صو بائی حکومت ہر ممکن کوشش کریگی کیونکہ تعلیم کی سب کچھ ہے اگر ہم نے اس سلسلے کوئی کوتاہی کریں گے تو ہمیں اپنا آئندہ نسل معاف نہیں کریگا ضلعی آفیسران کے اجلاس میں کوئٹہ کراچی شاہرہ پر حادثات پر صوبائی وزرا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حادثات کے روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ضلعی آفیسران کو صوبائی وزرا کی جانب سے ہدایت کیا گیا کہ وہ اپنے دفاتر میں سرکاری ڈیوٹی اور فرائض منصبی کی ادائگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں