کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی کوچ مالکان ٹائم اور رفتار کاخیال رکھیں ،کمشنر قلات ڈویژن

جمعہ 11 جنوری 2019 21:36

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) کمشنر قلات ڈویژن و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی کوچ مالکان کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر روانگی کے دوران ضلعی انتظامیہ مستونگ سے وقت روانگی پرچی لیکر خضدار تک 3گھنٹے کا سفر جاری رکھیں خضدار پہنچتے ہی ضلعی انتظامیہ خضدار سے مزید 3گھنٹے کی روانگی پرچی لیکر بیلہ تک سفر جاری رکھیں مزید براں ضلعی انتظامیہ لسبیلہ سے حب چوکی پل تک ٹریفک قوانین اور ٹریفک کی بڑھتی ہوئی رش کو مدنظر رکھ کر جووقت مقررکی جائے گی اس پر کوچ مالکان اور ڈرائیورز کو عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے یہ فیصلہ آئے روز تیز رفتاری کے باعث حادثات کے پیش نظر دی گئی ہے کیونکہ کراچی کوئٹہ روٹ پر آئے روز حادثات سے قیمتی انسانی جان اور مسافر کوچ مالکان کی پراپرٹی نقصان ہونے کی بناپر کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر مسافر بسوں کی ٹائمنگ چیک کی جائے گی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں ٹریفک قوانین کی تحت مالکان مسافر بس ڈرائیورز پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں