خضدار،ڈپٹی کمشنر کے نوٹس پر7افراد کی رہائی، ورثاء کا احتجاج ختم

پیر 14 جنوری 2019 18:43

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر میجر( ر) محمد الیاس کبزئی و مظاہرین کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد مشتعل مظاہرین کا حتجاج ختم ٹریفک بحال کر دی گئی، تحصیل وڈھ میں قبائلی فیصلہ میں 7 افراد کو فیصلہ سے انکار بند کرنے خلاف ورثا نے جھالاوان کمپلیکس مقام پرقومی شاہراہ پر روڈ بلاک کردی جسکی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی موقع پر پہنچ کرانہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے بندے بہت جلد واپس آئینگے جس پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جب تک ہمارے لوگ واپس نہیں آتی احتجاج ختم نہیں کرینگے تاہم ڈپٹی کمشنر نے انہیں یقین دہانی کرائیکہ جبتک لوگ واپس نہیں آتے ہم یہاں پر رہیں گیڈپٹی کمشنر نے متعلقہ بندوں کی بحفاظت واپسی کے لیئے بھر پور کوشش کرکے ان کی واپسی کو یقینی بنایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے 7 افراد کو آزاد کروایا اور ورثاء کے حوالے کیا اسموقع پر ڈی پی او جاوید غرشین،اے ڈی سی عبدالقدوس اچکزئی۔

(جاری ہے)

اے ایس پی کیپٹن نوید،ایس ایچ او سٹی افضل زہری،ودیگر موجود تھے ساتوں بندوں کی واپسی اور حوالگی کے موقع پر مظاہرین نے خضدار انتظامیہ ڈپٹی کمشنر خضدار کے حق میںنعرہ بازی بھی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں