بلوچستان کے اصل مسائل سے حکومت انحراف کررہی ہے، میر یونس زہری

منگل 15 جنوری 2019 21:25

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر یونس زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اصل مسائل سے حکومت انحراف کررہی ہے بلوچستان کو بھیک کی ضرورت نہیں بلکہ ہمارے وسائل میں جو صوبہ کا حصہ ہے وہ ہمیں دیا جائے تو ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوگی این ایف سی ایوارڈ میں تقسیم وسائل کی بنیاد پر اور غربت کی بنیاد ہونا چاہیئے بد قسمتی سے صوبوں کے درمیان ہونے والے اس معاہدہ کو مرکزی حکومت کی جانب سے ختم کرنے کی بات ہورہی ہے اور اٹھارویں ترمیم سے جان چھڑانے کی بات کی جارہی ہے ہم واجح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ صوبوں کے درمیان میثاق کو نہ چھیڑا جائے بصورت دیگر نفرتوں میں اضافہ ہوگی ان خیالا ت کا اظہار میر یونس عزیز زہری نے خضدار میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں و مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں