پولیو ایک موذی مرض ہے جسے ہر صورت ختم کیاجائے،ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن

جمعہ 18 جنوری 2019 17:47

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن امیر فضل اویسی نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جسے ہر صورت میں ختم کیاجائے اور یہ تب تک ممکن ہے جب تمام اداروں کے سربراہان اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے اورمشترکہ کام کرنے میں اپنا کردار اد اکریں کیونکہ یہ ایک قومی کاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں پولیو سے متعلق تشکیل کردہ ڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کے صدارت کے دوران کیا۔

اس موقع پر نیشنل اسٹاپ آفیسر وزیر اعظم سیکرٹریٹ برائے انسداد پولیومہم ڈاکٹر شفیع دانش نے گزشتہ پولیو مہم اور 21تا24 جنوری 2019کو قلات ڈویژن میں شروع ہونے والے پولیو مہم سے متعلق تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ ا جلاس کو بریفنگ دی اور بتایا قلات ڈویژن میں 4لاکھ 44ہزار966 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلوانے کا حدف مقررہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد مراد مینگل ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد سوراب ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی اے ڈی آئی جی پولیس قلات رینج محمد حسن رند اے سی ریونیو قلات ڈویژن انجینئر عائشہ زہری اے ڈی سی خضدار عبدالقدوس اچکزئی اے ڈی سی اے سی مستونگ محمد مدثراے ڈی سی لسبیلہ بادل خان دشتی اے سی قلات محمد ایوب مری ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد اقبال زہری ایس ایس پی قلات دوستین دشتی ایس پی شہید سکند رآباد سوراب منظور احمد بلیدی ایس پی مستونگ عنایت اللہ بگٹی ایس پی آواران کمال خان ڈی ایس پی خضدارمحمد علی کاسی نمائندہ ڈبلیو ایچ اوخضدار ڈاکٹر محمد عمر مینگل نمائندہ ڈبلیو ایچ او قلات ڈاکٹر نصرت اللہ ڈاکٹر ارشاد بلوچ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خضدارمجیب بلوچ اے سی پی خضدارعبدالغنی مینگل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حمید اللہ بلوچ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان ڈی ایچ او سوراب ڈاکٹر عبدالحمید ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر قمراللہ ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر احمد علی ڈی ایچ او آواران ڈاکٹر نور بخش بزنجو ڈی ایچ او مستونگ ایکسیئن ایریگیشن خضدارشیر محمدنے اجلاس میں شرکت کی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں