ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی چاندنی چوک دو تلوار سے نکالی گئی

منگل 5 فروری 2019 20:57

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی قیادت میں ایک ریلی چاندنی چوک دو تلوار سے نکالی گئی۔ ریلی میں خضدار کے اکثریتی سیاسی جماعتوں کے رہنماء و کارکنان ، خواتین بچے ، و مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہندو پنچائیت کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

پولیس ایف سی کے حکام ایس ایس پی خضدار سید جاوید غرشین ،ایف سی کے میجر جمشید ریلی میں شریک تھے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھار کھتے تھے جن پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے اور بھارت کی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء دو تلوار سے مارچ کرتے ہوئے چمروک قومی شاہراہ تک پہنچے۔

(جاری ہے)

جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پتلا نظر آتش کیا گیا۔

مظاہرین نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین سے ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری ،جاوید سوز ،سماجی کارکن فرزانہ سحر جاموٹ ،مولانا محمد اسحاق شاہوانی نے خطاب کیا جب کہ ریلی میں قبائلی رہنما سردار زادہ میر اخلاق احمد خدرانی ،محمد زکریا شاہوانی ،،مفتی عبدالقادر شاہوانی میر لیاقت ساسولی ،مولانا محمود الحسن ،حافظ حمید اللہ ،،عتیق ساجدی ،شفیق احمد چنال ،حاجی رسول بخش خدرانی ،محترمہ فوزیہ ایڈوکیٹ ،میر حبیب اللہ محمد حسنی ، مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوںسمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے۔

جو سالوں سے قربانی دے رہے ہیں تاہم بھارت دنیاء کے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھ کر جارحیت کی صورت میں مظلوم بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کررہاہے۔ آج بھارت کی جارحیت اور مظالم پوری دنیاء میں عیاں ہوچکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان سمیت ملک کے کونے کونے میں بھارت کے ان مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر مسلمان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

اور اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحد کی مسلسل خاموشی اور تعجب خیز ہے کشمیری بھائی کئی دہائیوں سے کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارتی جا رحیت اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں پر بیتنے والے مظالم پر ہمیشہ دو ٹوک موقف اختیار کر رکھا ہے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر فورم پر مدد کرنیا ور بھارتی جارحیت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتی ہے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت اقدامات کیئے گئے تھے بعد ازاں میونسپل کارپوریشن خضدار میں عنوان یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی تھے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں