لیویز فورس تمام تر صلاحیتوں سے آراستہ ،فورس نے جانوں کے نذرانے دیکر صوبے میں قیام امن کو یقینی بنایا، ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس

ہفتہ 16 مارچ 2019 22:42

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان ڈاکٹر طفیل بلوچ نے کہاہے کہ لیویز فورس جانباز و تمام تر صلاحیتوں سے آراستہ فورس ہے ، جس نے صوبے میں قیامِ امن کے لئے اپنی قربانیاں نبہا کر شہری دیہی اور قومی شاہراہوں کو محفوظ بنا دیا ہے ، لیویز فورس میں مذید نوجوان بھر تی کررہے ہیں ، اور کیو آر ایف کے لئے خالی آسامیوں کو مشتہر کردیا گیا ہے ، جن پر بہت جلد بھرتیاں کی جائیں گی ، یہ بات انہوںنے گزشتہ روز خضدا ر میں چیف سیکریٹری بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی لیویز فورس بلوچستان طفیل بلوچ نے کہاکہ لیویز فورس کو مذید سہولیات سے آراستہ کریںگے ، ماضی کی بنسبت اب لیویز فورس میں کافی نکھا ر آیا ہے اور ان کے استعداد کار میں مذید اضافہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں