خضدار ،دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی

اتوار 17 مارچ 2019 17:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) خضدار کے علاقے میں ایک قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز خضدار کے علاقے فیروز آباد میں ایک قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تصادم سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں