رزقِ حلال کمانا اور اپنی محنت و اپنے حوصلے پر انحصار کرنا کامیابی کے زینے اور علاقائی و شہری تعمیرو ترقی کے لئے نمایاں کردار ہیں ،میر یونس عزیز زہری

عوام کی جانب سے انفرادی و اجتماعی تجارت و کاروبار سے غربت و بے روزگاری میں واضح کمی آنے کا بہتر موقع مل سکتا ہے،رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری

پیر 18 مارچ 2019 23:16

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ رزقِ حلال کمانا اور اپنی محنت و اپنے حوصلے پر انحصار کرنا کامیابی کے زینے اور علاقائی و شہری تعمیرو ترقی کے لئے نمایاں کردار ہیں ،حکومتی بھروسے و حکومت پر بوجھ بننے کی بجائے عوام کی جانب سے انفرادی و اجتماعی تجارت و کاروبار سے غربت و بے روزگاری میں واضح کمی آنے کا بہتر موقع مل سکتا ہے ، خضدار جیسے ضلع میں کاروباری مراکز کا آغاز ہونا اس علاقہ و شہر اور ضلع کے مستقبل کے لئے خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزخضدارسنی میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ’’عوامی ذائقہ ریسٹورنٹ‘‘کے افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل اس نیوعوامی ذائقہ ہوٹل میں شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری لعل جان بلوچ ، سید سمیع شاہ ، جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا عبدالصبور مینگل ، سردار زادہ ضیاء قلندرانی ، رئیس محمد اکبر گنگو ،غلام علی بادشاہ ، محمد عظیم ، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ،بی این پی (عوامی) کے شفیع محمد بارانزئی، ایجوکیشن آفیسر رئیس تنویراحمد کرد و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے فیتہ کاٹ کر عوامی ذائقہ ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاکہ انصاف پر مبنی بزنس میں برکت بھی ہے اعتمادبھی ہے ، خضدار میں اس نئے کاروباری مرکز کے آغاز سے یقینا شہریوں اور قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے افراد کو فائدہ ملے گا اس حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنے کی بھی بے حد ضرورت ہے کہ شہریوں کو ذاتی تجارت اور کاروبار کی جانب متوجہ کرکے انہیں باعزت روزگار کمانے پر آمادہ کیا جاسکتاہے ، محنتی و صلاحیتوں سے لبریز نوجوانوں کو ذاتی بزنس کی جانب متوجہ کرکے بے روزگاری میں کمی لانے کے لئے تمام تجربہ کا افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ اب ضلع خضدار میں کاروبار کے مواقع پہلے سے کافی زیادہ ہیں ، کئی قومی شاہراہیں خضدار کو لنک کررہی ہیں ، روزانہ یہاں سے ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے خضدار میں کاروبار اور روزگار کے وسیع مواقع پید اہوگئے ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں