یوم ِپاکستان تجدید عہد کا دن ہے ،یہ ہمیں سبق دیتا ہے ارادے پختہ ہوں ہو تو کوئی مشکل نہیں ہے کہ کردار نبہائے نہ جائیں،آغا شکیل احمددرانی

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:02

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ و بی اے پی کے مرکزی رہنماء آغا شکیل احمددرانی نے ایف سی قلات اسکائوٹس کے زیر اہتمام بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں منعقدہ 23مارچ یومِ پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم ِ پاکستان تجدید عہد کا دن ہے یہ دن ہمیں سبق دیتا ہے کہ اگر ارادے پختہ ہوں اور عزم ِ مسلسل ہو تو کوئی مشکل نہیں ہے کہ کردار نبہائے نہ جائیں، ہمارے بزرگوں نے تئیس مارچ کو جس سوچ کو پروان چڑھائے آج وہی سوچ حقیقت بن چکی ہے اور دنیاء کے نقشِ پر پاکستان ایک مضبوط و جوہری صلاحیتوں کے حامل ملک بن چکا ہے ، چند ہفتے قبل انڈیا نے اپنی بہادری دکھانے کی کوشش کی تاہم ان کو ہمارے شاہینوں نے جو جواب دیااس سے ہمارا سرفخر سے بلند ہوگیا،اور پوری دنیاء میں انڈیا کی رسوائی ہوئی ، آج پاکستان ہرلحاظ سے بھارت سے آگے ہے ،بھارت کو دراندازی کی صورت میں جس طرح پسپائی کا سامنا کرنا پڑا اس سے پوری دنیاء میں پاکستان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا جب کہ انڈیاکا وقار پوری دنیاء میں پست ہوگیا ، انہوںنے کہاکہ اب وقت آیا ہے کہ قوم ملک کی معاشی ترقی کے لئے آگے بڑھے تعلیمی ترقی اور شعو رو آگاہی کی فراہمی کے لئے ایک دوسرے کے معاون بن کر ملک کو سنواریں ۔

(جاری ہے)

23مارچ کا دن ایک تاریخی دن ہے ، جو ہمیں بہادری ، سچی لگن ، محنت اور مثبت سوچ کا پیغام دیتا ہے ، آئو ہم سب مل کر اس ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے مشترکہ کردار نبہائیں ، اپنے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر من حیث القوم ایک ہی قوم بن کر آگے بڑھیں ،

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں