بی آر سی خضدار انتظامیہ کے منفرد و نرالا انداز ، نابینا طالب علم کو یومِ پاکستان تقریب میں مہمانِ خصوصی کے اعزاز سے نوازا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:06

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) یومِ پاکستان تقریبات،بی آر سی خضدار انتظامیہ کا منفرد و نرالا انداز، نابینا طالب علم کو مہمان ِ خاص بنایا گیا ،اسٹیج پر بولنے سوچنے سمجھنے اور حاضرین سے مخاطب ہونے کا موقع فراہم کیا گیا تفصیلات کے مطابق 23مار یومِ پاکستان کے تاریخی دن کے موقع پر بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور یومِ پاکستان پُروقار انداز میں منایا گیا ، تاہم بی آر سی خضدار کے پرنسپل حاجی محمد عالم جتک اور ان کے اساتذہ نے روایت سے ہٹ کر اس بار مہمان خاص کے اعزاز سے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس خضدار کے نابینا طالب علم مبشر کونواز ا گیا تھا ، جنہوںنے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے بی آر سی خضدار میں تقریب میں شرکت کی ، اسٹیج پر پُرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا ، ملی نغموں کے ذریعے مجمع کو خاصا متاثر بھی کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں بی آر سی خضدا رکے پرنسپل حاجی محمد عالم جتک ،پروفیسر انعام اللہ مینگل و دیگر بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ 23مارچ یومِ پاکستان ہم سب کے لئے باعث اطمینا ن باعث فخر اورہمت و حوصلے کا دن ہے اس دن کو ہم جس جوش و جذبہ اور خوشی کے ساتھ مناتے ہیں اسی طرح ہم چاہتے ہیں کہ معاشرے کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد ہی اس خوشی میں حصہ لیں وہ ہمارے برابر کے شریک رہیں ، اسپیشل بچوں کے بھی احساسات ہیں ، وہ بھی سوچتے ، سمجھتے اور غور و فکر کرتے ہیں توکیونکر ہم ان کی حوصلہ افزائی نہ کریں اور انہیں اپنے برابر کی حیثیت نہ دیں اس لیئے آج بی آر سی خضدار میں اسپیشل ایجوکیشن کے بچے مبشر کو بی آر سی خضدا رمیں یومِ پاکستان کی تقریب میں مہمان ِ خاص بنایا گیا ، انہیں اسٹیج پر آنے کا موقع دیا گیا اور انہیں کے ہاتھوں سے طلباء میں انعامات تقسیم کیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں