خضدار، بابا ئے بلوچستان اسٹیڈیم میں یوم پاکستان پر ایف سی و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:14

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) خضدار بابا ئے بلوچستان اسٹیڈیم میں 23 مارچ کے سلسلے میں ایف سی و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی لیویز فورس کے جوانوں نے سلامی دی تقریب کے مہمانن خاص کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر تھے دیگر مہمانوں میں کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس ( ایف سی) کرنل ارشد ملک صوبائی اسمبلی کے ممبر میر یونس عزیز زہری، اسپیشل اسسٹنٹ و زیر اعلیٰ بلوچستان آغا شکیل درانی،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی سمیت مختلف محکموں کی آفیسران قبائلی عمائدین شہر کے معتبرین سیاسی سماجی مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرکمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر، صوبائی اسمبلی کے ممبر میر یونس عزیز زہری ،پرسنل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان آغا شکیل درانی،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی محرومیاں جب حد سے بڑھ گئیں تو قیام پاکستان کی لہر چلی اور پھر وہ دن آیا جس نے تاریخ میں مسلمانوں کو الگ پہچان اور رتبہ دلایا۔

(جاری ہے)

23مارچ 1940 ایک تاریخی دن ہے جب قیام پاکستان کے لیے لازوال جدوجہد پرمہرثبت ہوئی۔ لاہور کے منٹو پارک میں قائداعظم محمد علی جناح کی صدارت میں مسلم لیگ نے قرارداد پاکستان منظورکی۔اس موقع پر پاک آرمی کی جانب سے مختلف اسٹائل لگایا گیا تھا جن پر اسلحہ کی نمائش و ڈاکٹروں نے فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج معالجے کی سہولت بھی دستیاب تھیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں