عوام سے شفقت عزت و احترام کا رشتہ ہے ،حافظ طاہر

ڈویژنل سطح پر عوام کی خدمت ،دفتری امورسے متعلق عوامی مسائل جذبے کے تحت حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائینگے ،کمشنر قلات ڈویژن

پیر 25 مارچ 2019 23:44

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے کہاہے کہ عوام سے شفقت عزت و احترام کا رشتہ ہے ،ڈویژنل سطح پر عوام کی خدمت اور دفتری امورسے متعلق عوامی مسائل جذبے کے تحت حل کرنے کے لئے اقدامات کیئے جائیں گے ، عوامی افادیت سے متعلق منصوبوں کی بروقت معیاری انداز میں مکمل کرانامشن اور ہدف رہیگا، تاکہ یہ قومی اسکیمات بروقت مکمل ہوں اور عوام ان سے فورطور پر مستفید ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر قلا ت ڈویژن حافظ طاہر نے کہاکہ ضلع خضدارمیں عوامی اسکیمات اور منصوبے بن رہے ہیں جن سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور ہر لحاظ سے ترقی ممکن ہوسکے گی ۔میرٹ اور معیار کا خیال رکھا جائیگا، تاکہ یہ منصوبے مقررہ تاریخ میں مکمل ہوں اور عوام بھر پور انداز میں ان سے استفادہ حاصل کرسکیں ، یہ خوشی کی بات ہے کہ خضدار میں تعلیمی منصوبے بن رہے ہیں ، جن کے مکمل ہونے سے ہماری نئی نسل کو بے حد فائدہ پہنچے گا ، اور ناخواندگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور اعلیٰ تعلیم کا موقع میسر آسکے گا ،صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے خصوصی پروگرام بنارہی ہے جن سے عوام کے مسائل میں کمی واقع ہوگی ، انہوںنے کہاکہ مجھے جھالاوان کے عوام سے لگائو اور ان سے احترام کا رشتہ ہے ، دفتری امور سے متعلق عوام کے مسائل بروقت حل کرنے کے لئے ہم ادھر بیٹھے ہیں ، عوام جب بھی چاہیں اپنے جائز مسائل کے حل کے لئے میر ے دفتر آسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ محل و وقوع کے اعتبار سے خضدار کی اہمیت میںبے حد اضافہ ہوگیا ہے ، یہاں تجارت و کاروبارے کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف اس کا فائدہ خضدار کے لوگوں کو بلکہ پورے صوبہ کے عوام کوہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں