ناخواندگی کا خاتمہ کرکے نئی نسل کوتعلیم سے روشناس کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور اسے عملی حیثیت دینا چاہتے ہیں ،کمشنر قلات

بدھ 17 اپریل 2019 23:52

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے کہاہے کہ ناخواندگی کا خاتمہ کرکے نئی نسل کوتعلیم سے روشناس کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور اسے عملی حیثیت دینا چاہتے ہیں ہمارے بچے لکھ پڑھ کر تعلیم یافتہ بنیں اور ہمارا مستقبل تعلیم کی خوشبو سے معطر ہو یہی ہماری تمنا ہے یہی ہماری خواہش بھی ہے ، جس دن ایک انسان کے چہرے پر ہماری وجہ سے خوشی اور مسکراہٹ آجائے وہی ہمارے لئے غنیمت ہے اور باعث افتخار بھی ،دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دینے کی بھر پور کوشش کریں گے ، خضدار میں غریب کے بچے کو تعلیمی سہولت ملے اور غریب لوگوں کا مفت علاج و معالجہ ہو ، اس معاملے میں انسانیت کے لئے دردِ دل رکھنے والے احباب میرے بازو بنیں،مشاورت تجاویز کی روشنی میں ہم ایک ٹیم ورک کے طور پر انسانیت کی خدمت کرکے آگے بڑھیں اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژل پبلک اسکول و کالج خضدار کی گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت اور خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اینڈآرٹی اے قلات ڈویژن انجینئر عائشہ زہری بھی موجود تھی ، گورننگ باڈی کے اراکین سلطان احمد شاہوانی غلام مصطفی خدرانی ، پرنسپل راجہ امتیاز و دیگر بھی موجود تھے ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو انجینئر عائشہ زہری نے گزشتہ دنوںڈویژنل پبلک اسکول خضدار کے دورے کے حوالے سے تعلیمی ادارے کے معیار ومیرٹ ، نظم و ضبط کے حوالے سے بریفنگ اورتعلیمی ادارے میں مذید بہتری لانے کے لئے تجاویز پیش کیئے، جب کہ گورننگ باڈی سے بھی مشاورت اور تجاویز لی گئی ، کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے کہاکہ ڈویژنل پبلک اسکول ایک قدیم تعلیم ادارہ ہے جس نے کئی نسل تیار کرکے انہیں زیورِ تعلیم سے روشناس کرایا ، ادارے کا معیار و میرٹ جس طرح ماضی میں تسلیم شدہ تھا اسے ویساہی بحال ہونا چاہیے اور حقیقی معنوں میں بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرکے تعلیم کے اگلے مرحلوں تک رسائی دینا چاہیئے۔

درس وتدریس کے شعبے سے وابستگی بڑی اہمیت کا حامل ہے ، یہ ایک عبادت بھی ہے ، خدمت بھی ہے اور ذمہ داری نبہانے کا شعبہ بھی ہے ،لہذا جن لوگوں کی ڈویژنل پبلک اسکول و کالج خضدار سے وابستگی ہے وہ اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبہائیں اور ادارے کی تعلیمی رونق دوبالا کردیں ۔کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہرکا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع دیئے جارہے ہیں ،غریب افراد کے بچوں کو تعلیمی ریلیف دینے کی حتی الوسع کوشش کی جائیگی ، تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے ۔

تعلیم ہی کے ذریعے ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں ، تعلیمی ترقی کے لئے تمام طبقات کو مل کرذمہ داریاں اور کردار نبہانا چاہیئے ، اور حکومت معاون بن کر نئی نسلوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا چاہیئے۔دریں اثناء کمشنر قلات ڈویژن حافظ نے بدھ کے روز ڈویژنل پبلک اسکول کا ازخود دورہ کیا ، وہاں کلاسز میں گئے درس و تدریس و تعلیمی ماحول کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ادارے کے معروف معلم جاوید زہری بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں