کرخ ،راہ چلتے شخص کو موٹرسائیکل سواروں کی ٹکر ، راہ گیر موقع جاں بحق

بدھ 17 اپریل 2019 23:52

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) کرخ راہ چلتے شخص کو موٹرسائیکل سواروں کی ٹکر ، راہ گیر موقع جاں بحق موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرخ میں اکِرو کے مقام پر بارتیوں کے قافلے میں شامل تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے اونٹ کے ساتھ پیدل چلنے والے شخص محمد خان کھیازئی کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم و ہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، جب کہ موٹرسائیکل سوار سعید احمد چنال ، طارق ، عبدالحمید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچا یا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں