جامعات کی تعمیر سے صوبے میں تعلیمی نکھار اور ترقی آئیگی ، امان اللہ خان یاسین زئی

صوبے کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ،تعلیمی اقدامات سے نئی نسل کواعلیٰ تعلیم کی زیور سے بہتر انداز میں آراستہ کرنے کا موقع مل سکے گا،گورنربلوچستان

جمعہ 19 اپریل 2019 00:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) گورنر بلوچستان جسٹس(ر)امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ جامعات کی تعمیر سے صوبے میں تعلیمی نکھار اور ترقی آئیگی ، صوبے کا مستقبل روشن اور تابناک ہے اور ان تعلیمی اقدامات سے نئی نسل کواعلیٰ تعلیم کی زیور سے بہتر انداز میں آراستہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں ڈیپارٹمنٹس کا جلد اضافہ کیا جائے،بی یو ای ٹی حب کیمپس کی تعمیر کے لئے رقم آنے والی پی ایس ڈی پی میں مختص کی جائیگی ،شہید سکندر یونیورسٹی خضدار اور سردار بہادر خان یونیورسٹی خضدارکے لئے اگلے بجٹ میں رقم مختص کرکے ان کی تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائیگا ،حکومت صوبے میں تعلیم کو دوام دینے اور عروج ِ بام تک لیجانے کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ ہمارا صوبہ لکھا پڑھا بن جائے اور ہم علمی ترقی کی جانب گامزن ہوں ان خیالات کا اظہارانہوںنے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جب وہ بذریعہ ہیلی خضدار پہنچے تو رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ، کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ ،ڈی آئی جی خضدار رینج آغا محمد یوسف ، ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر(ر) محمد الیاس کبزئی ، ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال شاہ ودیگر نے ان کا استقبال کیا ۔

بعد ازاں انہیں بی یو ای ٹی خضدارلایا گیا ،جہاں گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے تمام لیبارٹریز ، (سول ، مکینیکل ، آئی ٹی اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا ۔گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میںلائبریری ایکسٹینشن کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے جامعہ ہذا کے بارے میں گورنر بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دی ،،حب کیمپس کے پی سی ون کے بارے میں انہیں آگاہ کیا ۔

اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ، کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ ،ڈی آئی جی خضدار رینج آغا محمد یوسف ، ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر(ر) محمد الیاس کبزئی ، ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال شاہ ، اے ڈی سی عبدالقدوس اچکزئی ،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ ، رجسٹرار لیاقت علی لہڑی،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضا زہری و دیگر اساتذہ آفیسرز موجود تھے۔

گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں جتنے اصلاحات اور تعمیراتی و تعلیمی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں و ہ خوش آئندہ ہے جامعہ کے وائس چانسلر اور اس کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہیں ، ان کی کوششیں انشاء اللہ مستقبل میں تعلیمی انقلاب کی صورت میںرنگ لے آئیں گی اور یونیورسٹی مذید ترقی کی جانب گامزن ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ جلد ہی ادارے کو تیکنیکی مشینری سے آراستہ کریں گے میر ی کوشش ہوگی کہ جن نئے ڈیپارٹمنٹس کا پی سی ون ایچ ای سی کو بھیجا گیا ہے انہیں جلد شروع کردیا جائے اور بی یو ای ٹی کے حب کیمپس کو آنے والے پی ایس ڈی پی میں شامل کرکے اس کے قیام کے لئے کوششوں کا آغاز کیا جائے ادارے میں جو ترقی اور تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے وہ موجودہ وائس چانسلر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اسی طرح محنت و لگن سے ادارے ترقی کی جانب گامزن ہوتے ہیں ، انہوںنے کہاکہ شہید سکندر یونیورسٹی خضدار سردار بہادر خان وومین یونیورسٹی خضدار کی تعمیر کے لئے بھی آئندہ بجٹ میں رقم مختص کردیا جائیگا تاکہ ہمارے یہ جامعات مکمل ہوں اور صوبے کے نوجوان نسل کو تعلیم کے وسیع مواقع میسر آجائیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں