بلوچستان ہائی کورٹ کا سرکٹ بینچ فوری طور پر فعال کیا جائے،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدار

پیر 22 اپریل 2019 17:18

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر خالد محمود ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری فیاض احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ ضلع خضدار میں منظور شدہ بلوچستان ہائی کورٹ کا سرکٹ بینچ فوری طور پر فعال کیا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان سے بھی ججز لیئے جائیں،سپریم کورٹ میں بلوچستان کا صرف ایک جج ہے،بلوچستان ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد کم اور بلوچ علاقے نظر انداز ہیں،ججز کے باقی اسامیوں پر بلوچ علاقوں سے سینیئر وکلاء سے ججز منتخب کیئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار خضدار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قاضی حسن علی ساسولی ایڈووکیٹ قاضی احمد شاہ ایڈووکیٹ،غوث بخش رونجہ ایڈووکیٹ ،فوزیہ سکندر ایڈووکیٹ ،عبدالوہاب ایڈووکیٹ ،قاضی نجیب ایڈووکیٹ ،محمد انور گرگناڑی ایڈووکیٹ ،غلام نبی مینگل ایڈوکیٹ ،ارشاد غنی ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدار صدر خالد محمود ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری فیاض احمد محمد شہی سمیت دیگر وکلاء کا کہنا تھا کہ ضلع خضدار میں بلوچستان ہائی کورٹ کا سرکٹ بینج کو منظور ہوئے دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر تا حال اس پر کوئی کام نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے سائلین کو حصول انصاف میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں