تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پولیومہم کاساتھ دیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار

پیر 22 اپریل 2019 18:12

خضدار ۔ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر خضدار ریٹائرڈ میجر محمد الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے اس مرض میں مبتلا بچہ معذوری کا شکار ہوکرزندگی بھر اپاہج ہوکر بیساکھی کا محتاج ہوجا ہے اپنے مستقبل کے نو نہالوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انہیں زندگی بھر اپاہج ہونے سے بچائیں یہ اس صورت میں ممکن ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جنگی بنیادوں پر نہ صرف اپنے بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائیں بلکہ اپنے اہل محلہ کے بچوں کو بھی حفاظتی قطرے پلوائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیچنگ اسپتال خضدار میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلاکر چار روزہ مہم کا باقائدہ افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پرڈی ایچ او خضدار عبدالواحد زہری، میڈیکل سپرنٹنڈٹٹ ٹیچنگ اسپتال خضدار ڈاکٹر محمد اسماعیل باجوئی ،ڈاکٹر شفیع دانش ،ڈاکٹر محمد عمر مینگل اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں نہایت جانفشانی اور دیانت داری سے سرانجام دیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ ہوں اس موقع پر ڈاکٹر شفیع دانش نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے انشا ء اللہ ماضی کی طرح اس بار بھی ہم اپنا ہدف مکمل کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ یہ معصوم بچے ہمارا مستقبل ہیں انہیں پولیو کے قطرے پلواکر اپنا قومی فریضہ ادا کریں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تکمیل میں آسانی ہو ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ عرصہ سے خضدار میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں علماء کرام بلدیاتی نمائندے صحافی برادری اس قومی مہم میں اپنے حصہ کا کردار ادا کریں واضح رہے کہ بائیس اپریل سے انسداد پولیو کا چار روزہ مہم پچیس اپریل تک جاری رہے گا اس دوران محکمہ صحت کی چار سو سے زائد موبائل ٹیمیں ضلع بھر میں بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائیں گے جب کہ مختلف محکموں کے آفیسر ز بھی اس مہم کی باقائدہ نگرانی کرینگے اور ڈپٹی کمشنر خضدار نگراں ٹیموں کی نگرانی کرینگے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں