جس طرح بیٹیوں کی تعلیمی صلاحیتوں میں نکھا ر آئی ہے وہ حوصلہ افزااور خوش آئندہ ہے،کمشنر قلات ڈویژن

بدھ 24 اپریل 2019 19:06

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے کہاہے کہ ہمارے لئے یہ باعث اطمینان ہے کہ تعلیم بہتر انداز میں پروان چڑھ رہی ہے ،ہماری بچیاں شعبہ تعلیم میںاعلیٰ مقام کمانے کی دوڑ میںشامل ہیں،جس طرح بیٹیوں کی تعلیمی صلاحیتوں میں نکھا ر آئی ہے وہ حوصلہ افزااور خوش آئندہ ہے، ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کی طالبات میں وزیراعظم اسکیمات کے تحت لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو انجینئر عائشہ زہری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدا رعبدالقدوس اچکزئی ، ڈائریکٹر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس مظفر لانگو ، ایلمنٹری کالج خضدار کی پرنسپل زاہدہ مصطفی ودیگر بھی موجود تھے ۔پرنسپل مظفر لانگو اسسٹنٹ رجسٹرار فائزہ بی بی، نائمہ نے بھی خطاب کیا ۔ لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر و دیگر مہمانوں نے 35طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیئے ۔اور خواتین اساتذہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کر دیئے ، جب کہ مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کردیا گیا ۔لیپ ٹاپس پرائم منسٹر اسکیم کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے میرٹ کی سطح پر طالبات میں تقسیم کیئے گئے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں