صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ خان لانگو نے سینٹرل جیل خضدار سے قیدیوں کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا

منگل 21 مئی 2019 23:31

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ خان لانگو نے سینٹرل جیل خضدار سے قیدیوں کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا،جیل انتظامیہ سے واقع کی رپورٹ طلب ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینٹرل جیل خضدار سے ایک وڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں مبینہ طورپر قیدی نشہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیںجب یہ بات صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ خان لانگو کے علم میں لائی گئی تو انہوں نے اس کا نوٹس لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ جیل کے اندر قیدیوں کو نشہ آور اشیاء فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں