جھالاوان میں کیسکو نے زمینداروں کا جینا دو بھر کردیا ہے ، جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی

لوڈ شیڈنگ طویل سے طویل ترین ہونے اور کم وولٹیج کے باعث زمینداروں کی فصلات کوبڑے پیمانے پر نقصان ہورہاہے

منگل 23 جولائی 2019 00:01

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنر ل سیکریٹری عید محمد بلوچ چیئرمین جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی عبدالوہاب غلامانی ، میر نوراحمد رئیسانی ،میر حمزہ خان رئیسانی، ناصر کمال ، حافظ طلحہ قمر ، مجاہد عمرانی ،محمد ایوب ، فدا قلندرانی ، ارباب بزگر ،شیرمحمد ، ظہوراحمد مینگل ، عبیداللہ قلندرانی ، عبدالغفار زہری ، نورالدین پندرانی ودیگر نے مقامی ہوٹل میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے جھالاوان میں کیسکو نے زمینداروں کا جینا دو بھر کردیا ہے ، لوڈ شیڈنگ طویل سے طویل ترین ہونے اور کم وولٹیج کے باعث زمینداروں کی فصلات کوبڑے پیمانے پر نقصان ہورہاہے ،زمینداروں سے 10ہزار روپے ماہانہ بل مانگے جارہے ہیں جو کہ زمیندار ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں ، زمینداروں نے دس ہزار روپے بل دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی ، لیکن کیسکو ہٹ دھرمی پر اتر آئی ہے اور بجلی فراہمی نہیں کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے توتو مجبور ہو کر احتجاجی راہ اپنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل انہوںنے مقامی ہوٹل میں خضدار، باغبانہ ، زہری ، نال ، وڈھ ، اور دیگر علاقوں کی زمینداروں کی اجلاس بلائی گئی تھی ،جس میں کیسکو کی جانب سے زیادہ بل مطالبے پر غور و خوض کیا گیا ، فیصلہ کیا گیا کہ زمیندار چھ ہزار بل دینے پر رضامند ہیں اور اس سے زیادہ رقم کی ادائیگی ناممکنات میں سے ہے ، بجلی صحیح معنوں میں ادا نہیں کی گئی تو مجبور ہو کر سخت احتجاجی راہ اپنائیں گے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے کہاکہ خضدار کے زمیندار قرضوں کے بوجھ تلے ہیں، قرض کرکے اپنی زمینداروں کو بمشکل آباد کرپاتے ہیں ، قبل ازیں ٹڈی دل نے زمینداروں کی فصلات کو متاثر کیا،جس کی وجہ سے زمیندار بہت زیادہ نقصان میں ہیں دوسری جانب کیسکو کی جانب سے محض چار گھنٹے سے بھی کم بجلی فراہم کی جارہی ہے اور وہ بھی انتہائی کم وولٹیج کے ساتھ ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کو مذید نقصان ہورہاہے ، اور مذید براں اب کیسکو دس ہزار روپے بل طلب کررہاہے جو کہ زمینداروں کی بس سے باہر ہے ، اور یہ رقم کیسکو کو ادا نہیں کرسکتے، ہیں جھالاوان زمیدار ایکشن کمیٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری عید محمد ایڈوکیٹ۔

سٹی چئیر مین عبدالوہاب غلامانی۔نور احمد ریئسانی۔فدا احمد قلندرانی۔حمزہ خان ریئسانی۔محمدایوب زہری۔عبیداللہ قلندرانی۔ارباب بزگر۔شیر احمد باجوئی۔ظہوراحمد ۔ناصرکمال بلوچ۔عبدالغفار زہری اور ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منقعد ہوا۔ جس کے بعد جہلاوان ایکشن کمیٹی کے عہدے داران نے پرہجوم پریس کانفرنس کیا جس میں ضلع خضدار کے تمام تحصیلوں سے نمائیندے اس اجلاس اور پریس کانفرنس میں شریک رہے۔

اس پریس کانفرنس سے مقررین نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے زمیدارں کو صرف گیارہ گھنٹہ بجلی فراہم کرتا ہے ۔لیکن ان گیارہ گھنٹوں میں بجلی کے انتہائی کم ہوتا ہے جس سے زمیداروں کے لاکھوں زرعی آلات جل کر خاکستر ہوئے ہیں بجلی کے کم ولٹیج کی وجہ سے ٹیوب ویل نہیں چل رہے ہیں۔زمیدار طبقہ بلوچستان اور خاص کر خضدار میں نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گیا ہے ۔

خضدار کے زمیدار منڈیوں کے ادیات اور بیج کے کرڑوں روپے کا مقرض ہوچکے ہیں لیکن حکومت اور( سفید ہاتھی )واپڈازمیداروں سے ہر ماہ دس ہزار روپے وصول بھی کرتا ہے۔یہ ہمارے زمیدار بھائیوں سے ظلم اور زیادتی ہے جس کو ہم کبھی بھی برداشت نہیں کرنگے۔بلوچستان کے زمیداروں کا گزر بسر اسی زراعت پر ہے اس کو بھی واپٖڈا اہلکاروں نے تبائی کے قریب لایا ہے۔زمیدار قرضوں کے بوجھ تلے دبھے ہوئے ہیں اور حکومت میشعت اچھا ہونے بانسری بجارہی ہے ۔حلانکہ زراعت میشعت کی ریڈ کی ہڈی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات کو ایک ہفتے کے اندر حل نہیں کیا تو ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ،جس میں روڈ بلاک۔سرکاری عمارتوں اور واپڈا کے دفاتروں کا گھیرائو شامل ہے

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں